انڈیا نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں انڈیا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سپر ایٹ میں اپنا آخری میچ کھیل رہی ہیں ۔اس میچ کے نتیجے سے یہ واضح ہوگا کے اس گروپ سے کونسی ٹیم سیمی فائنل کھیلے گی
آسٹریلیا نے ٹاس جیتا اور انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی انڈیا کو دوسرے اوور میں کوہلی کی وکٹ کی صورت میں جھٹکا لگا جو اس ٹورنامنٹ میں ایک بار پھر صفر آوٹ ہوگئے مگر اس کے بعد روہت شرما نے جارحانہ روپ اپنایا اور سٹارک کے ایک اوور میں 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 29 رنز بنا ڈالے۔روہت شرما وہیں نہیں رکے اور تقریبن ہر بوولر کی جم کر پٹائی کرتے رہے انڈیا نے پہلے 6 اوور میں 60 رنز بناۓ اور اگلے 4 اوور میں مزید 54 رنز بنا ڈالے۔10 اوور کے اختتام پر انڈیا کا سکور دو وکٹ پر 114 رنز بن چکا تھا ۔ 12 ویں اوور میں جب روہت شرما 41 گیندوں پر 92 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر بولڈ ہوے تو انڈیا کا سکور 127 ہوچکا تھا۔ روہت شرما کی اننگ میں 8 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے ۔روہت شرما کے بعد سوریا کمار یادو اور شوم ڈوبے نے اننگ کو آگے بڑھایا اور 15 اوور میں سکور 159 تک لے گئے۔ سوریا کمار نے 16 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بناۓ۔سوریا کمار کے آوٹ ھونے کے بعد ہاردک پانڈیا کریز پر آے اور ڈوبے کے ساتھ مل کر سکور 194 تک لے گئے اس سکور پر ڈوبے 28 رنز بنا کر اوٹ ہوۓ۔انڈیا نے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 205 رنز بناۓ۔ پانڈیا 17 گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جب کے جدیجا بھی ایک چھکے کی مدد سے 9 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ مچل سٹارٹ نے 4 اوور میں 45 رنز دئیے اور دو وکٹ حاصل کی ۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ واحد بولر تھے جس نے نپی تلی بولنگ کی اور چار اوور میں صرف 14 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی .
آسٹریلیا کا تعاقب
206
کے پہاڑ جیسے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نا تھا اور اوپنر ڈیوڈ وارنر پہلے اوور کی آخری گیند پر 4 رنز بنا کر ارشدیپ سنگھ کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے مگر اسکے بعد کپتان مارش کریز پر آئے تو پہلے تو جسپریت بھمرا کا پہلا اوور سنبھال کر کھیلا مگر اسکے بعد روہت شرما کی طرح بھارتی بوولرس کی خوب پٹائی کی ۔ارشدیپ سنگھ کے دوسرے اوور میں دو چوکے اور ایک۔چھکا لگایا تو جسپریت بھمرا کے دوسرے اوور میں ٹریوس ہیڈ نے تین چوکوں مدد سے 14 رنز بنا ڈالے۔۔اگلے اوور میں مارش نے اکسر پٹیل کو ایک چھکا اور چوکا جڑ ڈالا۔ پہلے 5 اوور میں آسٹریلیا کا سکور 48 بن چکا تھا جب کے پہلے پاور پلے کے آخری اوور میں ٹریوس ہیڈ نے پانڈیا کو دو چھکے مارے اور اوور۔میں 17 رنز بنا لئے۔6 اوور۔کے اختتام پر آسٹریلیا کا سکور 65 رنز تھا جب کے 6 اور میں انڈیا کا سکور 60 رنز تھا ۔ اننگ کے نویں اوور میں کلدیپ یادو نے مارش کو آوٹ کیا تو آسٹریلیا کا سکور 87 رنز پر پوھنچ چکا تھا ۔ اننگ کے دسویں اوور میں ٹریوس ہیڈ نے پانڈیا کو تین چوکے لگا کر سکور 99 تک پوھنچا دیا ۔مارش کے آوٹ ھونے کے بعد مرد بحران گلین میکس ویل بیٹنگ کرنے آئے اور گیارویں اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ اوور کے اختتام پر آسٹریلیا کا سکور 116 رنز تھا ۔ ٹریوس ھیڈ نے 24 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 12 اوور میں انڈیا کا سکور 2 وکٹ پر 125 رنز تھا 13 ویں اوور کی پہلی بال پر کلدیپ یادو نے میکس ویل کو بولڈ کردیا تو سکور 128 تھا ۔
چودھواں اوور 135 پر تین اوٹ
پندرویں اوور کی پہلی بال پر مارکس سٹونس اکسر پٹیل کی بال پر ہاردک پاندیا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے
پندھرواں اوور آسٹریلیا 141 پر 4 کھلاڑی آوٹ
Over No 16 AUS 148/4
میکس ویل کے آوٹ ہونے کے بعد بھارتی بوولرز ایک بار پھر کھیل پر چھا گئے اور آسٹریلیا کھلاڑیوں کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا ۔
سترویں اوور میں 150 کے سکور پر ٹریوس ھیڈ کے آوٹ ھونے کے تمام نظریں ٹم ڈیوڈ اور میتھیو ویڈ پر تھی مگر ارشدیپ سنگھ کے چوتھے اوور میں آوٹ ھوے متھیو ویڈ ایک رنز پر آوٹ ہوۓ تو ٹم ڈیوڈ نے کچھ مزاحمت کی مگر اسی اوور میں وہ بھی ارشدیپ کو ایک چھکا اور چوکا لگا کر آوٹ ہوۓ۔آخر میں پیٹ کمنز اور مچل سٹارک نے رسمی کاروائی پوری کی اور آسٹریلیا 20 اوور میں 181 رنز ہی بنا سکا اور میچ 24 رنز سے ھار گیا ۔اس میچ کو جیت کر انڈیا نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی جہاں اسکا میچ انگلینڈ کے خلاف ہوگا جب کے دوسرے سیمی فائنل کے لئے آخری ٹیم کونسی ہوگی اسکا فیصلہ کل افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین سپر ایٹ کے اخری میچ کے بعد ہوگا اگر بنگلادیش بھاری مارجن سے میچ جیت جاتا ہے تو اسکا بھی سیمی فائنل میں چانس بن سکتا ہے جب کے افغانستان کی جیت کی صورت میں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ورلڈ کپ سے آوٹ ہو جائیں گی اور افغانستان جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل میں مقابلہ کرے گا ۔
#Sports #Cricket #T20WC2024 #INDvsAus #Super8
#INDIA #AUSTRALIA
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.