اساتذہ کو 15000 روپے فی کس جاری کرنے کا اعلان کردیا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 55 روز ووٹر لسٹوں کی تصدیق کرنے والے اساتذہ کو 15000 روپے فی کس جاری کرنے کا اعلان کردیا اساتذہ نے اس ہتک آمیز اعزازیہ کو مسترد کرتے ہوئے مستقبل میں الیکشن کمیشن کے تصدیقی عمل کا حصہ بننے سے انکار کردیا 15 ہزار کو 55 روز سے تقسیم کرنے پر یومیہ 272 روپے بنتے ہیں جو یومیہ مزدوری سے بھی کم ہیں کراچی ( ) الیکشن کمیشن کی جانب سے انتہائی کم اعزازیئے پر اعتراض کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے بیشتر عملے نے مستقبل میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے محکمہ تعلیم بلدیات کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے سے 55 روز تک ووٹر لسٹوں کا تصدیقی عمل اس وقت شروع کروایا جب اسکولوں میں امتحانات کا آغاز ہوچکا تھا۔ اساتذہ نے ابتداءمیں اپنے اپنے اسکول میں امتحانات بھی لیے اور رات گئے تک گھر گھر تصدیقی عمل کا حصہ بھی بنے رہے۔ امتحانات ختم ہونے کے بعد باقاعدہ صبح سے شام گھر گھر جاکر اپنا کام مکمل کیا۔ اس کام کیلئے اساتذہ نے در در جاکر لوگوں کی جھڑکیاں بھی سنیں، اپنا پٹرول اور بازار سے کھانے پینے پر ا...
Get Job in Pakistan is News Network, including Educational and Job related News, Fashion News, Exams Notes and Results ,Sports News and many more.