Skip to main content

Posts

Showing posts from May 29, 2023

Sons Of Tando Adam By Sadiq Shaikh

Sons Of Tando Adam By Sadiq Shaikh 28 مئ 2023 بروز اتوار کراچی "سنز آف ٹنڈوآدم" کے عظیم الشان پروگرام میں شرکت تحریر محمد صادق شیخ ٹنڈوآدم   جیسے ہی پروگرام میں شرکت کے لئے منزل پر پہنچتے تو ایک مخصوص خوشی جو مسلسل ہورہی تھی.. اور ہر ایک شخص کی آنکھوں میں خاص چمک جھلک رہی تھی ہر اک شخصیت پہل کی دوڑ میں شامل تھی اور ایک دوسرے کو گلے لگا رہی تھی..  اور جو مسکراہٹیں بکھر رہی تھی وہ بہت ہی انمول تھی...  پروگرام میں ایسے بھی لوگ تھے جو 30 سال بعد ایک دوسرے گلے لگا رہے تھے.. "سنز آف ٹنڈوآدم" ایک ایسا کارنامہ انجام دے چکا ہے کہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے اس عظیم الشان پروگرام کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے..               اس پروگرام میں ڈاکٹرز، انجینئرز، بلڈرز، پروفیسرز، اساتذہ، صحافی، وکلاء، ٹرانسپورٹرز، سیاسی، سماجی، کاروباری، سوشل ورکرز، اسپورٹس، سیاحت سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی.. اس پروگرام کا مقصد صرف اور صرف محبتیں اور خوشیاں بانٹنا تھا... مہنگائی، نفسہ نفسی کے دور میں ٹنڈوآدم کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع...