ننکانہ صاحب بننے کی کہانی یہ رائے بھوئی دی تلونڈی کے ننکانہ صاحب بننے کی کہانی ہے۔ راوی کے کنارے یہ بستی مسلمان تاجر رائے بھوئی کے نام سے بسائی گئی۔ تاریخ کے حوالوں میں اسے رائے پور بھی کہا جاتا تھا۔ 1469 کے کاتک کی پورن ماشی کی رات کو یہاں کے پٹواری کلیان چند داس بیدی کے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہوئی۔ والدین نے اس کا نام نانک رکھا اور دنیا آج اسے بابا گرو نانک کے نام سے جانتی ہے۔ نانک ہندو کھتری خاندان کے چشم و چراغ تھے لیکن ان کی زندگی عشق کے ایسے انقلاب کی داستان ہے کہ سولہویں صدی میں رائے بھوئی کے پوتے نے اس بستی کا نام نانک کی نسبت سے ننکانہ رکھ دیا۔ یہ پنجاب کی مٹی کی تاثیر ہے یا اس کے پانچ دریاؤں کے پانیوں کا جادو، یہاں سے جنم لینے والی کہانیاں محبت سے شروع ہوتی ہیں اور عشق پر ختم ہوتی ہیں۔ نانک کی کہانی انسانیت سے محبت سے شروع ہوئی اور عشق الٰہی پر ختم ہوئی۔ بھلا زمانہ تھا۔ تب کرامات بھی ظہور پذیر ہوتی تھیں اور معجزے بھی۔ ویسے بھی عقیدت کا اپنا ایک الگ فلسفہ ہوتا ہے۔ روایت ہے کہ نانک پانچ سال کے ہوئے تو رواج کے مطابق پاٹ شالا میں بٹھا دیے گئے۔ گرو تو پنڈت گوپال جی تھے،...
Get Job in Pakistan is News Network, including Educational and Job related News, Fashion News, Exams Notes and Results ,Sports News and many more.