HOW TO START PREPARATION FOR CSS EXAM *سی ایس کی تیاری کیسے اور کہاں سے شروع کی جائے؟ سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال* اس سوال کا تسلی بخش جواب دینا شاید ممکن نہ ہو کیونکہ ہر بچے کی اپنی strength اور اپنی weakness ہوتی ہے سب کی سکولنگ اور ایجوکیشن مختلف ہوتی ہے۔سب کی تیاری کے مختلف پروٹوکول ہوتے ہیں ایک اچھا استاد کبھی بھی سب سٹوڈنٹس کو ایک ہی لاٹھی سے نہیں ہانکتا۔پھر بھی میں نے تین کیٹگریز بنا کر اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کی ہے میری کوئی بات حرف آخر نہیں ہے اور میری ہر بات سے اختلاف اور اتفاق کرنا آپکا ذاتی حق ہے جو آپ سے کوئی نہیں چھین سکتا میں صرف اپنی بات آپکے سامنے رکھنا چاہتا ہوں پہلی کیٹیگری (if you have more than three years) اگر آپ کے پاس تین سال یا اس سے زیادہ ٹائم ہے آپ کو تب تک ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں ہے جب تک اپکے پیپرز ہونے میں ایک سال نہ رہ جائے، ہاں مگر اپنی سکلز پر کام کرنا شروع کردیں سب سے پہلے اخبارات کا مطالعہ شروع کریں اردو اخبارات سے شروع کریں تین چار ماہ تک کم از کم دو اردو اخبارات کے سارے اداریہ اور کالمز پڑھیں اسکے بعد جب آپ کو سارے کرنٹ ایشوز کی سمجھ...
Get Job in Pakistan is News Network, including Educational and Job related News, Fashion News, Exams Notes and Results ,Sports News and many more.