Wednesday, July 17, 2024

بجلی بلوں میں اضافہ اور میٹر ریڈر کی جان کو خطرہ

بجلی بلوں میں اضافہ اور میٹر ریڈر کی جان کو خطرہ






گزرشتا دو ماہ سے حکومت کی جانب سے عوام کو یہ بتایا جا رہا ہے کے بجلی بلوں میں اضافے کی وجہ بجلی کمپنیز اور انکے میٹر ریڈرز کی جانب سے اوور ریڈنگ اور بلنگ کرنا ہے جو کے سرا سر جھوٹ اور بے بنیاد ہے 


بجلی کے بل اوور ریڈنگ کی وجہ سے نہیں حکومت کے جانب سے پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کے ظالمانہ نظام کی وجہ سے آرہے ہیں جو حکومت ختم نہیں کر رہی ۔اور عوام کو لگتا ہے میٹر ریڈر انکی زیادہ ریڈنگ لے رہے ہیں جو کے سرا سر غلط ہے ۔میٹر ریڈر کو جس دن کہا جاتا ہے وہ اس دن ریڈنگ کرتا ہے۔

200
 یونٹ اور 201 یونٹ کا غیر منصفانہ بلنگ سلیب اگست 2022 میں پی ڈی ایم  کی حکومت جس میں مسلم لیگ نواز پی پی پی اور دیگر اتحادی پارٹیاں شامل تھی  نے ایجاد کیا تھا جس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے مزید اس بجٹ میں بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا گیا ہے ۔ عوام اور واپڈا والوں کو ایک دوسرے کا دشمن بنایا جا رہا ہے ۔ ۔عوام میٹر ریڈر کو گالیاں دینے کے بجاۓ اپنے منتخب اراکین اسمبلی کے پاس جایئں اور انھیں کہیں وہ حکومت کو مجبور کریں کے وہ پروٹیکٹ نان پروٹیکٹ سسٹم تبدیل کریں اور اس کے ساتھ ساتھ بجلی کے بلوں میں 10 سے زائد ٹیکس لینا بند کریں ۔ حکومت اپنے اقدامات سے  میٹر ریڈرز اور دیگر بجلی کمپنیز کے اہلکاروں کی جان خطرے میں ڈال رہی ہے ۔


اس شخص کے خلاف ایکشن لیا جاۓ جو میٹر ریڈر کو ننگی گالیاں دے رہا ہے ۔غلطی حکومت اور ایوان کے اندر ووٹ لیکر بیٹھنے والے ممبرز کی ہے جنھوں نے بجلی کے بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ سسٹم رائج کیا اور اسکی منظوری دی جس کے تحت 200 یونٹ کا   بل 3000 اور 201 یونٹ کا بل 8000 بنا دیا گیا اور جس کے بھی کسی ایک ماہ 200 سے ایک یونٹ زیادہ آگیا اسکو اگلے 6 ماہ بھی اسی ریٹ کے تحت بل جائےگا یعنی ایک یونٹ کی قیمت 30 ہزار ۔ یہ پالیسی نا میٹر ریڈر نے بنائی ہے نا بجلی کمپنی کے کسی اہلکار نے یہ پالیسی اگست 2022 میں  پی ڈی ایم  حکومت میں شامل مسلم لیگ ن پی پی پی اور اتحادی جماعتوں کے ممبرز کی منظوری سے بنائی گئی آج بھی یہی لوگ حکومت میں شامل ہیں مگر مجال کے کوئی بولے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر ججز بھی خاموش ہیں ۔یہ پالیسی ختم کرنے کے بجاۓ اس حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے جو آپ جولائی کے بلوں میں دیکھیں گے مگر عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے میڈیا اور فون پر ایک ہی آواز سنائی جا رہی ہے کے جو لوگ 100 اور 200 یونٹ استمعال کرتے ہیں انکو بجلی کے بلوں میں تین ماہ رعایت دی جا رہی ہے مگر یہ بھی ایک دھوکہ ہے جو سال 2022 اگست  میں بھی دیا گیا تھا جب سیلاب آیا تھا اور یہ کہا گیا تھا  کے 300 یونٹ والوں کے بل معاف کئے جا رہے ہیں اس وقت گھریلو اور کمرشل بل دو ماہ معاف کئے گئے تھے مگر اسی ماہ پروٹیکٹ نان پروٹیکٹ کیٹگری لگا کر کئی فیصد اضافی بل وصول کئے گئے اور 2023 میں کمرشل بلوں میں وہی پیسے دوبارہ لگا کر بھیج دیے گئے تھے ۔یقین نہیں تو آپ اپنے 2 سال کے بل نکال کر دیکھ لیجیے ۔ خدارا اس قوم پر ظلم بند کریں ۔اپنی شاہ خرچیاں اور کرپشن بند کریں ۔غریب عوام پر رحم کریں ورنہ خلق خدا کیا بد دعا ییں آپ کو اور آپ کی نسلوں کو برباد کر دیں گی ۔


Job Opportunities in Ministry of Defence

Job Opportunities in Ministry of Defence GOVERNMENT OF PAKISTAN Ministry of Defence SITUATION VACANT Applications are invited from suitable ...