Bismal New Pakistan Drama Full Review بسمل ڈرامہ دیکھنے کے بعد بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ زیادہ شادیوں کو گناہ ثابت کیا جا رہا ہے، ڈرامے میں جوان بیٹے نے خود کشی کی جو غلط دکھایا گیا وغیرہ وغیرہ مجھے صرف یہ کہنا ہے کہ دوسری تیسری شادی اگر اسلامی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو نبی اکرم صل اللہ علیہ والہ وسلم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے علاوہ بیوہ یا طلاق یافتہ سے شادی کی جبکہ اس ڈرامے اور ہماری میڈیا پرسنالٹیز تو دوسری، تیسری شادی خوبصورت اداؤں والی جوان لڑکیوں سے کرتے ہیں ، جن کو کنوارے رشتے بھی بہت مل جائیں وہ کسی کو سہارا دینے کی نیت سے کسی معمولی صورت والی بیوہ یا طلاق یافتہ سے شادی نہیں کرتے بلکہ حسن اور جوانی کی وجہ سے کرتے ہیں تو وہ پھر دو بیویوں یا تین میں انصاف کیسے رکھ پاتے ہوں گے؟ ہم میں سے کوئ بھی برداشت نہیں کرے گا کہ ہماری ماں کے ہوتے ہمارا بھائ یا ہماری بیٹی کے ہوتے ہمارا داماد اس پہ سوتن لے آئے، آپ جتنا مرضی دوسری تیسری شادی کا دفاع کریں اور اسے اسلامی رنگ دیں لیکن قرآن میں یہ واضح کہا گیا ہے: اگر تم انصاف کر سکو تو اور تم ہرگز انصاف نہیں کر سکو گے-...
Get Job in Pakistan is News Network, including Educational and Job related News, Fashion News, Exams Notes and Results ,Sports News and many more.