Skip to main content

Posts

Showing posts from June 9, 2024

ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں یو گنڈا کو تگنی کا ناچ نچا دیا

 ویسٹ انڈیز نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں یو گنڈا کو تگنی کا ناچ نچا دیا June 09,2024 ویسٹ انڈیز نے گروپ سی کے میچ میں یو گنڈا کو بری طرح شکست دے دی ۔ یو گنڈا کو تگنی کا ناچ نچانے میں عقیل حسین کا اہم کردار رہا جس نے صرف 11 رنز دیکر 5 وکٹ حاصل کئے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور جانسن چارلس کے 44 آندرے رسل کے 30 اور رومن  پا ول کے 23 رنز کی مدد سے 20 اوور میں 173 رنز بناۓ۔ جواب میں یو گنڈا کی ٹیم پہلے ہی اوور سے مشکلات کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 12 اوور میں صرف 39 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔عقیل حسین نے 5 جب کے الذاری جوزف نے 2 وکٹ حاصل کئے اس طرح ویسٹ انڈیز نے یہ میچ 134 رنز سے جیت لیا ۔اس گروپ میں افغانستان بہتر رن ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے ۔اس نے دونوں میچ جیتے ہیں جب کے نیو زیلنڈ اس وقت ایک میچ میں شکست کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے ۔ Group C 1.Afghanistan 2.West Indies 3.Uganda 4.Papa New Guina 5.Newzealand