قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین پر کم از کم تین مہینے کی پابندی عائد کر دی وفاقی حکومت نے رضا کرانہ طور پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین پر کم از کم تین مہینے کی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کا مقصد ان عقلمند ملازمین کا محاصرہ کرنا ہے جنہوں نے یکم جولائی سے ہونے والے متوقع ملازمین اصلاحات پینشن اصلاحات سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے کی پلاننگ کر رکھی تھی۔ اس نوٹیفکیشن کے تحت اب وہ تین مہینے کا نوٹس دے کر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے کے پابند ہوں گے یعنی کہ اگر ایک ملازم ابھی 16 اپریل 2024 کو قبل از وقت رضا کرانا طور پر ریٹائر ہونا چاہئے گا تو عملی طور پر اس کی ریٹائرمنٹ 16 جولائی سے پہلے نہیں ہو سکے گی۔ اب ملازمین کو عملی طور پر باہر نکلنا پڑے گا بصورت دیگر متوقع پینشن اصلاحات یکم جولائی سے نافذ ہونے جا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں سیکرٹری خزانہ اور وزیر خزانہ ائی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن گئے ہوئے ہیں جن کی واپسی 24 اپریل کو ہوگی اور اس کے بعد پینشن کے حوالے سے پیش رفت پر کوئی واضح صورتحال سامنے آئے گی۔ تمام ملازمین انے والے بجٹ میں پنشن کی حفاظت کے ساتھ ساتھ مہنگائی کے تناسب سے...
Get Job in Pakistan is News Network, including Educational and Job related News, Fashion News, Exams Notes and Results ,Sports News and many more.