ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں بہترین بولنگ کرانے والے بولر ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والا ورلڈ کپ 2024 کئی بولرز کے لئے یادگار ثابت ہورہا ہے ۔اس ورلڈ کپ میں استمعال ہونے والی زیادہ تر وکٹ بولرز کو مدد دے رہی ہیں ۔آسٹریلیا کے پیٹ کمنز اس ورلڈ کپ میں 2 ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں تو امریکا کے خلاف سپر ایٹ میچ میں کچھ دیر پہلے کرس جارڈن نے نا صرف ہیٹ ٹرک کی مگر ایک ہی اوور میں 5 گیندوں پر چار وکٹ بھی حاصل کئے۔ اس آرٹیکل میں ہم اس ورلڈ کپ میں بولرز کی طرف سے کی جانے والی اچھی کارگردگی کا ذکر کریں گے ۔ عقیل حسین (ویسٹ انڈیز ) ویسٹ انڈیز کے بولر عقیل حسین نے اس ورلڈ کپ میں بڑی نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے پورٹ آف اسپین میں پیدا ہونے والے اس لیفٹ آرم سپن بولر نے پاپا نیو گینیا کے خلاف پہلے میچ تین اوور میں صرف 9 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی ۔اگلے میچ میں عقیل حسین نے یو گنڈا کے خلاف 4 اوور میں صرف 11 رنز دیکر 5 وکٹ حاصل کئے۔ نیوزیلنڈ کے خلاف میچ میں بھی عقیل حسین نے 4 اوور میں 21 رنز دیکر ڈیوڈ کونوے کی قیمتی وکٹ حاصل کی ۔ افغانستان کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز نے 104...
Get Job in Pakistan is News Network, including Educational and Job related News, Fashion News, Exams Notes and Results ,Sports News and many more.