Citizen write letter to President regarding University of Mirpur Khas Letter to President Asif Ali Zardari محترم جناب صدرِ پاکستان آصف علی زرداری صاحب، السلام علیکم، میں بیحیثیت شہری و صحافی وسیم خانزادہ روزنامہ پاسبان میرپورخاص میرپورخاص کے طلبہ، والدین اور شہریوں کی جانب سے آپ کی خدمت میں یہ نہایت اہم اور فوری نوعیت کا معاملہ پیش کر رہا ہوں۔ جنابِ صدر، یونیورسٹی آف میرپورخاص (UMPK) کے حوالے سے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی جانب سے جاری کردہ خط مورخہ 21 مارچ 2025 نے اس ادارے کی قانونی اور انتظامی حیثیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ اس خط میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ NOC کے اجرا تک کسی بھی قسم کے نئے داخلے نہ کیے جائیں، تاہم اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی میں 2026 کے لیے داخلوں کا عمل جاری ہے۔ اہم مسائل درج ذیل ہیں:- 1. یونیورسٹی کے نام پر کم از کم 10 ایکڑ زمین کی ملکیت موجود نہیں، جبکہ یہ بنیادی قانونی شرط ہے۔ 2. ادارہ عارضی اور کرائے کی عمارتوں میں چل رہا ہے، جو مستقل تعلیمی ڈھانچے کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ 3. مطلوبہ فیکلٹی، لائبریری، لیبارٹریز اور دیگر بنیادی سہولیات مکمل نہیں ہ...
Get Job in Pakistan is News Network, including Educational and Job related News, Fashion News, Exams Notes and Results ,Sports News and many more.