میٹر ریڈر پر 200 یونٹس سے اضافی ریڈنگ کرنے کا الزام اور حقیقت

200 

یونٹ سے اضافی یونٹ اور میٹر ریڈر پر الزام

Ai generated picture

حیسکو اور دیگر کمپنیز کے میٹر ریڈر پر الزام ہے کے وہ 30 دن کے بعد ریڈنگ کرتے ہیں جس سے کافی صارفین کی ریڈنگ 199 یونٹس سے بڑھ کر 201 یونٹ ہوجاتی ہے آئیں جانیں اصل۔حقیقت
#HESCO

حکومت کا موقف


پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے صارف کو 200 یونٹ تک کی بجلی کم نرخ پر ملتی ہے، تاہم اگر میٹر ریڈر وقت پر ریڈنگ نہ لے تو یونٹ کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔


اصل حقیقت اسکے الٹ ہے 


۔ میٹر ریڈر اپنے مقررہ وقت پر ریڈنگ لیتا ہے۔۔ ہفتہ اتوار کی چھٹی ہوتی ہے اور اسکے علاوہ ہر ماہ کوئی نا کوئی سرکاری تعطیل ہوتی ہے جس سے فکس 30 دن کی ریڈنگ ممکن نہیں ۔دوسری بات گزرشتا سال سے حکومت نے بلنگ کے لئے 30 دن کا پرو ریٹا  سافٹ ویئر نافذ کیا ہے جس سے میٹر ریڈر بھلے فکس 30 ویں دن ریڈنگ نا بھی کرے مگر بلنگ 30 دن کی ہوگی 


وہ کیسے
فرض کریں اگر میٹر۔ریڈر 31 یا 32 دن کی ریڈنگ لیتا ہے تو یہ پرو ریٹا سافٹ ویئر 30 دن کی ریڈنگ کا بل بھیجے گا ۔ اگر آپ کے میٹر کی ریڈنگ 32 دن میں 220 یونٹ چلتی ہے تو پرو ریٹا سافٹ ویئر  220 یونٹ  کو 32 سے تقسیم کرے گا جس کے حساب سے پر ڈے 6.875 یونٹ یوز ہوے 

220/32= 6.875 units per Day

 اب پرو ریٹا سافٹ ویئر 

6.875*30= 206 units

چارج کرے گا ۔۔اب اس میں میٹر ریڈر کا کیا قصور۔۔اصل قصور حکومت پاکستان کا ہے جس نے اگست 2022 میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری متراف کرائی جسکے تحت 200 یونٹ کا بل 3083 اور 201 یونٹ کا بل 8154 روپیہ آتا ہے اور صارف کو کسی ایک مہینے 200 سے زیادہ یونٹ یوز کرنے کی سزا 6 ماہ تک ملتی ہے وہ صارف 6 ماہ تک نان پروٹیکٹ کیٹگری میں رہتا ہے اور اسکو 10 روپیہ والا یونٹ 30 روپیہ میں پڑتا ہے ۔۔

حکومت کو عوام کو بجلی کمپنی کے عملے کو لڑانے کے بجاۓ پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری میں تبدیلی کرنی چاہیے۔۔
پروٹیکٹ کیٹگری کو 200 یونٹ سے بڑھا کر 300 یونٹ تک فکس کیا جاۓ دوسرا اگر کوئی صارف کسی ایک ماہ پروٹیکٹ کیٹگری کراس کر لیتا ہے تو اسکی سزا 6 ماہ دینے کے بجاۓ صرف اسی ایک  ماہ ملنی چاہیے۔۔

www.getjobinpakistan.com

Comments