ٹی 20 ورلڈ کپ نیدرلینڈ نے افریقہ کو ناکوں چنے چبوا دئیے ورلڈ کپ ٹی 20 میں آج نیدر لینڈ اور جنوبی افریقہ کے میچ میں نیدر لینڈ کی ٹیم اگرچے میچ نا جیت سکی مگر اس نے آج افریقہ جیسی مظبوط ٹیم کو ناکوں چنے چبوا دیے۔ ۔ افریقہ نے ٹاس جیتا اور پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو کے درست فیصلہ ثابت ہوا اور نیدر لینڈ کی ٹیم 20 اورز میں صرف 103 رنز بنا سکی جواب میں 104 رنز کے معمولی ٹارگٹ کی تلاش میں افریقہ کے پہلے 4 کھلاڑی صرف 12 رنز پر آوٹ ہوگئے اور اس وقت ایسا لگ رہا تھا کے یہ آج کا دوسرا اپ سیٹ ہوگا ۔کیوں کے آج صبح افغانستان نے نیوزیلنڈ کو 84 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی ۔مگر پھر مرد بحران ڈیوڈ ملر کریز پر آے اور سٹبس کے ساتھ آہستہ آہستہ اننگ کو سنبھلا اور سکور کو 77 رنز پر لے گئے اس وقت سٹبز 37 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چکھے کی مدد سے 33 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔۔ڈیوڈ ملر نے ہمت نہیں ہاری اور ایک اینڈ پر ڈٹے رہے اور 4 چوکوں اور تین چکھوں کی مدد سے 59 رنز بنا کر افریقہ کو جیت سے ہمنکار کردیا ۔ #Wc2024 #T20wc2024
Get Job in Pakistan is News Network, including Educational and Job related News, Fashion News, Exams Notes and Results ,Sports News and many more.