HOW TO APPLY FOR NADRA FORM-B IN PAKISTAN 1 ۔ سب سے پہلے اپ نے اپنے متعلقہ ویلج کونسل افس سے برتھ سرٹیفیکیٹز بنوانے ہے جس میں 3 سے 6 دن تک لگ سکتے ہے۔ 2 ۔ برتھ سرٹیفیکیٹز بنوانے کے بعد نادرا افس جا کر اپلائی کریں ، وہاں اپکو ایک فارم دیا جائے گا جس کو اپ گزڈیڈ افیسر سے تصدیق کر کے واپس نادرا افس میں جمع کرنا ہوگا۔ ساتھ برتھ سرٹیفیکیٹز ، سکول سرٹیفیکیٹز ، یا فولیو کارڈ ، اٹیج کریں۔ نوٹ۔ 6 دسمبرسے نادرا نے پالسی چینج کی ہے۔ کہ کسی بھی گھرانے میں جتنے بچے ہو ، ان کے برتھ سرٹیفیکیٹز ، ان کے میرج سرٹیفیکیٹز ، اگر والدین میں کوئی وفات پایا ہو تو ان کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹز بنوانا لازم کیا ہے۔ یہ پالیسی وقتی طور پر ہے ان سے عوام کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ہیں ۔لیکن یہ سب ہمارے فائدے کیلئے ہیں اس کا مقصد یہ ہے کہ چند مہینے بعد نادرا کا ریکارڈ 95٪ کلئر ہو۔ جائے گا ۔ اور اس میں عوام کو بہت اسانی ہوگی۔۔ لہذ انادرا کے ساتھ اس کمپین میں تعاون کریں یہ کمپین عارضی ہے ۔ اور ہمارے فائدے کیلئے ہے شکریہ۔۔