Murder Mindfully Complete Film Review Murder Mindfully "مکمل دھیان اور توجہ کے ساتھ قتل کرنا۔" بھئی میری اس بات کو کوئی اہم مشورہ سمجھ کر آپسی کسی رنجش کی بِنا پر کسی کو دوسرے جہان مت بھیج دینا کیوں کہ یہ تو میں آپ کو ایک نئی سیریز کے متعلق بتانے جا رہا ہوں جس کا نام ہے Murder Mindfully ۔ اس سیریز کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ آپ کو دھیان لگانا یعنی میڈیٹیشن کے حوالے سے اتنے عمدہ اور بہترین انداز میں سمجھایا جاتا ہے کہ آپ سیریز دیکھنے کے دوران ہی دھیان لگانا شروع کر دیتے ہیں ۔ میں بھی رات دودھ چڑھا کر دھیان لگانے بیٹھ گیا ، پتوں کی سرسراہٹ ، پرندوں کی چہچہاہٹ اور ندی کے چلنے کی دلکش آواز سے میں لطف اندوز ہو کر میڈیٹیشن کی وادیوں میں گھوم رہا تھا کہ ایک زناٹے دار تھپڑ نے میرے دھیان کو پاتال میں بھیج دیا۔ آنکھ کھول کر دیکھا تو سامنے امی کھڑی تھیں اور آدھا دودھ ابل ابل کر گر چکا تھا ۔ میں نے امی کو دھیان لگانے کے فوائد کے حوالے سے تھوڑا سا آگاہ کرنا چاہا لیکن امی نے میری بات پر بالکل دھیان نا دیا ۔ خیر مدعے پر واپس آتے ہیں ۔ کہانی بنیادی طور پر ایک وکیل کی ہے جو ایک بہت بڑے ڈر...
Get Job in Pakistan is News Network, including Educational and Job related News, Fashion News, Exams Notes and Results ,Sports News and many more.