Real Fact check about over reading of electricity reading in HESCO and other Disco's
![]() |
AI generated image |
میٹر ریڈر جان بوجھ کر 200 یونٹس سے زیادہ کی ریڈنگ کرتا ہے یا 30 دنوں سے زیادہ دنوں کی ریڈنگ کرتا ہے جس سے بل 200 یونٹس سے کراس کر جاتا ہے
ایک سفید جھوٹ کی اصل حقیقت
#electricitybills
#Hescobills
#Discos
#Wapda
اس پوسٹ کے مطابق میٹر ریڈر نے 33 دن کی ریڈنگ کی اور یونٹ 205 آگئے اب اصل حقیقت سمجھیں کیوں کے اگر میٹر ریڈر اگر 30 سے دن سے زیادہ یا کم دنوں کی ریڈنگ کرے تو حکومت پاکستان نے تمام بجلی کمپنیز کے بلنگ میں ایک سافٹ ویئر نافذ کردیا ہے جس کو پرو ریٹا کہا جاتا ہے جو بلنگ 30 دن کی کر دیتا ہے اسکی مثال کچھ یوں ہے اگر میٹر ریڈر نے 33 دنوں کی ریڈنگ 205 یونٹ کی تو یہ سافٹ ویئر اس فارمولے سے اسکی ریڈنگ 186 unit کی اس طرح کرے گا
205/33= 6.21 unit per day
30* 6.21= 186 unit
اور اگر میٹر ریڈر نے مثال کی طور پر 28 دن کی ریڈنگ کی اور میٹر میں 190 یونٹ هوئے تو بلنگ کچھ اس طرح کی ہوگی
190/28= 6.785 unit per day
30* 6.785= 203 units
تو یہ ذہن سے نکال دیں کے میٹر ریڈر جان بوجھ کر 200 یونٹس سے اوپر کی ریڈنگ کرتا ہے ۔۔ریڈنگ 30 دن سے زیادہ یا کم دنوں کی۔ہوسکتی ہے کیوں کے درمیان میں ہفتہ اتوار یا کوئی عام تعطیل ہوتی رہتی ہیں جیسے عید 23 مارچ 14 اگست عاشورہ عید میلاد نبی ص لیبر ڈے کشمیر ڈے اور وغیرہ وغیرہ۔۔مگر حکومت پاکستان کا نافذ کردہ پرو ریٹا سسٹم بلنگ 30 دن کی کرتا ہے۔
تصویر کے نیچے ایک بل دیا گیا جس میں صارف نے 190 یونٹ یوز کیے ہیں مگر اس ماہ عید کی وجہ سے 33 دنوں کی ہوگئی تو پرو ریٹا سسٹم نے ریڈنگ 173 یونٹ کی کردی اور status کے کالم میں 17 یونٹس outstanding لکھ کر آگئے ہیں جس سے آپ سمجھ سکتے ہیں کے میٹر ریڈر ریڈنگ 30 دن سے زیادہ کی کرے یا کم دنوں کی آپ کا بل پرو ریٹا سافٹ ویئر ایوریج کر کے 30 دنوں کی کرے گا۔
آپ کو احتجاج حکومت پاکستان کے 2023 میں نافذ کردہ پروٹیکٹ کیٹگری اور ان پروٹیکٹ کیٹگری کے خلاف کرنا چاہیے جس سے 200 یونٹ کا بل 3083 اور 201 یونٹ کا بل 8154 کا آتا ہے مطلب اضافی ایک۔یونٹ 5071 یونٹ کا اور آپ مزید 6 ماہ اسی کیٹگری میں رہتے ہیں ۔۔حکومت پاکستان عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں اور یہ پروٹیکٹ اور ان پروٹیکٹ کیٹگری کا نظام بند کرے یا تبدیل کرے۔
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.