TODAY LATEST NEWS BY GET JOB IN PAKISTAN
![]() |
سریے کی قیمت میں نمایاں کمی
کراچی : روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قدر میں کمی کے باعث بعد تعمیراتی سریےکی قیمت میں کمی ۔تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سے مارکیٹ میں سریے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، اور فی ٹن سریے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار سے کم ہوکر 2 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگئی۔ اس وقت مارکیٹ میں لوکل سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ر جبکہ برانڈڈ سریے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 63 ہزار سے 2 لاکھ 65 ہزار روپے فی ٹن تک آگئی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی
کراچی : عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے اور قیمتیں چار فیصد تک گر کر 74؍ ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہیں۔ جون کے بعد سے قیمتوں میں یہ بہت بڑی کمی بتائی جا رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 4 فیصد کمی کے ساتھ 74 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔ اس کے علاوہ گیس کی قیمت 5 فیصد کمی سے 2.58 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ خام تیل اور گیس کی قیمت عالمی کھپت اور اوپیک پیداوار کی کٹوتی پر شکوک کے سبب کم ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، برینٹ کروڈ کی قیمتیں 2.81؍ ڈالرز کم ہو کر 74.39؍ فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 2.74؍ ڈالر کم ہو کر 69.58؍ ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اوپیک پلس کی جانب پیداوار میں کٹوتی کے حوالے سے سرمایہ کاروں میں غیر یقینی صورتحال پائی جا رہی تھی اور اسی دوران طلب اور رسد کے درمیان فرق کا خدشہ پیدا ہونے پر امریکی تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔ صورتحال یہ ہوگئی کہ مارکیٹ میں دستیاب تیل زیادہ جبکہ خریدار کم رہ گئے جس کے نتیجے میں قیمتیں کم ہوگئیں۔ چین کی اقتصادی طاقت کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورتحال کا تاثر پیدا ہونے کی وجہ سے بھی تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں کیونکہ ایک دن قبل ہی موڈیز نے چین کی اے ون ریٹنگ کو منفی کر دیا تھا۔ یاد رہے کہ اوپیک پلس نے تیل کی پیدوار میں 2.2؍ ملین بیرل یومیہ کٹوتی کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ رواں ہفتے روسی اور سعودی حکام کا کہنا تھا کہ کٹوتی کا یہ سلسلہ مارچ 2024ء تک جاری رہ سکتا ہے۔ بدھ کو روسی صدر نے سعودی عرب کا دورہ کیا جس میں تیل کی پیداوار کا معاملہ ایجنڈا کا حصہ تھا۔
بجلی صارفین کو زائد بل بھجوانے کا معاملہ، انکوائری کمیٹی تشکیل
اسلام آباد(نیوز بیورو ) بجلی کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو جان بوجھ کر زائد بل بھجوانےکے معاملے پر پاور ڈویژن نے 4 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی ڈسکوز اور پی آئی ٹی سی کے ڈیٹا کی بنیاد پر نیپرا رپورٹ کا جائزہ لےگی۔پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سابق سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی کمیٹی کی سربراہی کریں گے، پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کر دیے گئے۔ کمیٹی ڈسکوز اور پی آئی ٹی سی کے ڈیٹا کی بنیاد پر نیپرا رپورٹ کا جائزہ لےگی۔
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.