ٹی 20 ورلڈ کپ افغانستان کی نیوزیلنڈ کو عبرتناک شکست
پہلے امریکا نے پاکستان کو عبرتناک شکست دی اور آج افغانستان نے نوزیلنڈ کو صرف 75 رنز پر آل آوٹ کر ورلڈ کپ تاریخ کی عبرتناک شکست سے دوچار کردیا ۔
گیانا کے پرووڈنس اسٹیڈیم میں نوزیلنڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ افغانستان کے اوپنرز نے 103 رنز کی شاندار پاٹنرشپ فراہم کی ۔ رحمان گرباز نے 80 اور زردان نے 44 رنز بناۓ مگر اسکے بعد افغانستان
کے بیٹسمین اچھے آغاز کو بڑے سکور میں تبدیل نا کر سکے اور
مقررہ 20 اورز میں 6 وکٹ پر صرف 159 رنز بنا سکی ۔جواب میں نیوزیلنڈ کا آغاز تباہ کن ہوا اور پہلے تین اورز میں 18 رنز پر دونوں اوپنرز پویلیون لوٹ گئے۔ ۔ نیوزیلنڈ اننگ کی پہلی بال پر اوپنر فن ایلن کو فضل الا فاروقی نے کلین بولڈ کردیا جب کے 18 کے سکور پر کنوے بھی آوٹ ہوگئے۔ اسکے بعد تو مڈل آرڈر زیادہ مزامہت نا کرسکی اور نیوزیلنڈ کی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کے چوتھے کم سکور صرف 75 پر آل آوٹ ہوگئی۔ افغانستان نے اس گروپ میں اپنے دونوں میچ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جب کے نیوزیلنڈ کو رن ریٹ بہتر کرنے کے لئے اگلے میچ بھاری مارجن سے جیتنے ہونگے ۔اس گروپ میں افغانستان۔ نیوزیلنڈ ۔ویسٹ انڈیز۔ یو گنڈا اور پاپا نیا گینیا کی ٹیم شامل ہیں ۔#T20Wc2024
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.