ٹی 20 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو شکست دے دی
![]() |
Credit:gettyimages |
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 15 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹ سے شکست دے دی ۔ یہ اس ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کا پہلا میچ تھا جب کے سری لنکا اب اپنے دونوں میچوں میں شکست کھا چکی ہے ۔سری لنکا کو اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ہرا دیا تھا
ٹیکساس کے گرینڈ پیری اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی شروعات میں سری لنکا کے بیٹسمن جم کر کھیلے اور ایک وقت انکا سکور 99 تھا اور صرف تین کھلاڑی آوٹ ہوۓ تھے مگر 100 رنز پر چوتھی اور پانچویں وکٹ گرنے کے بعد سری لنکا کے بیٹسمین ریت کی دیوار ثابت ہوۓ اور مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ پر صرف 124 بنا سکی ۔جواب میں بنگلہ دیش کا آغاز بھی اچھا نا تھا اور 28 رنز پر تین وکٹ گر چکے تھے لیکن لٹن داس اور توحید ہر دے نے اننگ کو سنبھالا دیا اور سکور 91 تک لے آئے اس موقع پر سری لنکا بوولر ز نے 5 مزید وکٹ لیکر دوبارہ میچ میں واپس آنے کی کوشش کی بنگلادیش کے 113 رنز پر آٹھ کھلاڑی اوٹ ہو چکے تھے مگر تجربےکار بلے باز کھلاڑی محمد اللہ نے 13 بالز پر 16 رنز بنا کر بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ کی پہلی جیت دلوا دی ۔ بنگلہ دیش اپنے گروپ میں جنوبی افریقہ اور نتھیرلنڈ کے 2 - 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے
#T20wc2024
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.