افغانستان نے کرکٹ تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو شکست دے دی
آج 23 جون 2024 ہے آج کا دن افغانستان کرکٹ کی تاریخ کا ایک یادگار دن بن چکا ہے ۔آج افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں دنیا کی مظبوط ترین ٹیم آسٹریلیا کو سپر ایٹ میچ میں میں 21 رنز سے شکست دے دی ۔ ۔آج سے ٹھیک 7 سال قبل 22 جون 2017 کو افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی کی فل ممبر شپ ملی تھی اس وقت کسی کے وہم گمان میں یہ نہیں تھا کے افغانستان کی ٹیم بہت جلد دنیا کرکٹ کے ٹاپ ٹیموں کو شکست دے سکتی ہے۔ مگر افغان کھلاڑیوں نے بہت کم عرصے میں سخت محنت اور جذبے کا مظاہرہ کرتے ھوے دنیا کرکٹ میں بڑا نام کمایا جس کا ثبوت آج افغانستان کی ٹیم کا آسٹریلیا جیسی ٹیم کے خلاف شاندار فتح کی صورت میں پوری دنیا نے دیکھا اور شائقین کرکٹ حیرت زدہ ہیں ۔
افغانستان جو اکثر جنگ کی وجہ سے مشہور ہے وہاں کرکٹ 19 ویں صدی سے کھیلی جا رہی ہے مگر کرکٹ کی کامیابی 21 صدی کے شروعات سے سامنے آئی۔افغانستان بورڈ کا قیام 1995 میں ہوا
اور 2001 میں افغانستان کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا
ایفیلییٹ ممبرشپ حاصل ہوئی اور 2003 میں ایشین کرکٹ کونسل کی ممبر شپ ملی۔
ورلڈ کپ میں افغانستان کی تاریخی فتح
سینٹ ونسنٹ میں کھیلے جانے والے سوپر ایٹ کے اس میچ میں آسٹریلیا کے کپتان مارش نے ٹاس جیت کر افغانستان کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ افغان اوپنرز رحمان گرباز اور ابراہیم زردان جنھوں نے نیوزیلنڈ کے خلاف 103 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کی تھی آج ایک بار پھر سینچیری پارٹنرشپ بنائی اور آسٹریلیا کو پہلی وکٹ کے لئے 16 ویں اوور تک کا انتظار کرنا پڑا۔ افغانستان کا پہلا اوٹ ھونے والا کھلاڑی رحمان گرباز تھا جو 49 بال پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 60 رنز بنا کر مارکس سٹونس کی گیند پر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ اوٹ ہوا اس وقت ایسا لگرہا تھا کے افغانستان ایک بڑا سکور کرے گا مگر اوپنر گرباز کے اوٹ ہونے کے بعد اگلے اوور میں ابراھیم زردان بھی آوٹ ہوگئے اور اسکے بعد آنے والے کھلاڑی سکور میں زیادہ اضافہ نا کر سکے اور افغانستان کی ٹیم 20 اوور کے خاتمے پر 6 وکٹ پر 148 رنز ہی بنا سکی ۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے مسلسل دوسرے میچ میں ہے ٹرک کا کارنامہ سر انجام دیا اس سے پہلے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بھی وہ یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں ۔
اس آسان ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن اپ پہلے ہی اور میں لڑ کھڑا گئی اور اننگ کی تیسری گیند پر اوپنر ٹراؤس ہیڈ صفر پر نوین الحق کے بال پر کلین بولڈ ہوگئے اسکے بعد تیسرے اور میں کپتان مارش اور 32 کے مجموئی سکور پر سلامی بلی باز ڈیوڈ وارنر بھی آوٹ ہوگئے۔ کریز پر آنے والے میکس ویل اور سٹونس نے اننگ کو کچھ سہارا دیا اور سکور کو 71 رنز تک لے کر گئے اس وقت ایسا محسوس ہورہا تھا کے آسٹریلیا کی مظبوط بیٹنگ لائن یہ ہدف آسانی سے عبور کر لے گی مگر گیارویں اور میں 71 کے سکور پر سٹونس کے آوٹ ہونے کے بعد آنے والے کھلاڑی افغانستان کی بولنگ اٹیک جس میں 8 بوولر استمعال ھوے وکٹ پر نا ٹھر سکے اور ٹم ڈیوڈ 2 رنز متھیو وید 5 پیٹ کمنز 3 رنز بنا سکے میکس ویل جنہوں نے ماضی میں تنہا آسٹریلیا کو کئی نا ممکن میچ جتوائے اس بار اچھی اننگ کھیلنے کے باوجود آسٹریلیا کو فتح نا دلوا سکے ۔۔ میکس ویل نے 41 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 59 رنز بناۓ مگر 15 ویں اوور میں 106 کے سکور پر آوٹ ھونے کے ٹیل اینڈر بقیہ 42 رنز نا بنا سکے اور آسٹریلیا کی پوری ٹیم 20 ویں اوور کی دوسری بال پر 127 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی اور اس طرح افغانستان نے یہ میچ 21 رنز سے جیت کر اپ سیٹ کردیا ۔افغانستان نے 8 بولر استمال کیے۔ گل بدین نائب اور نویں الحق نے 20-20 رنز کے بدولت چار اور تین وکٹ حاصل کیے۔اس میچ کے بعد آسٹریلیا اور انڈیا کا آخری میچ بڑی اہمیت حاصل کر گیا ہے اگر آسٹریلیا انڈیا کے خلاف اچھے مارجن سے ہار جاتا ہے اور افغانستان بنگلہ دیش کو اچھے مارجن سے ہرا دیتا ہے تو آسٹریلیا کی ورلڈ کپ سیمی فائنل سے چھٹی ہوسکتی ہے ۔

Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.