#سہولت_کار_پالیسی_نامنظور HESCO
HESCO کنزیومر فیسیلیٹیشن پروگرام کے ثمرات:
ڈیوٹی کے ثمرات:
1۔ آپکی موجودہ ڈیوٹی کے ساتھ ایک اضافی ڈیوٹی۔ جس کی آپکو کسی قسم کی کوئی اجرت نہیں دی جائے گی۔
2۔ پاکستان سمیت پوری دنیا میں مزدور کی ڈیوٹی آٹھ گھنٹے ہوتی ہے مگر یہ ڈیوٹی 24 گھنٹے ہو گی۔
مالی ثمرات:
2۔ جن ملازمین کے پاس اینڈرائڈ موبائل نہیں ہیں انھیں اپنا پیٹ کاٹ کر نئے موبائل خریدنے پڑیں گے۔
3۔ ہر ملازم کو اپنی جیب سے ہر ٹائم کا انٹرنیٹ پیکج لگوانا پڑے گا۔
4۔ گاہے بگاہے متعلقہ سب ڈویژن آنے جانے کے لیے اپنی کنوینس اور پٹرول خرچ کرنا ہو گا۔
5۔ کنزیومرز سے مسلسل رابطے کے لیے اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر ہر نیٹ ورک اور 24 گھنٹے کال کی سہولت والا کال پیکج لگوانا پڑے گا۔
ذمہ داری کے ثمرات:
6۔ آپ اپنی ڈیوٹی کی کوئی اہم ذمہ داری پوری کر رہے ہیں،
ڈیوٹی پوری کر کے گھر جا رہے ہیں۔ یا
دوران سفر کسی بس یا ٹرین میں بیٹھے ہیں۔ آپکو فون آئیں گے۔ "سر ہماری لائٹ بند ہو گئی ہے بچے گرمی میں بیٹھے ہیں جلدی سے چلوا دیں"۔
" بھائی صاحب ہمارا نیا میٹر ہی لگوا دیں"۔
"ہماری تار سپارکنگ کر رہی ہے۔ کوئی جانی نقصان ہو جانا ہے جلدی سے ٹھیک کروا دیں۔"
"انکل ہمارے گھر فنکشن ہے ہمارے وولٹیج کم آ رہے ہیں پلیز جلدی سے مسئلہ حل کروا دیں"۔
"واپڈا آلیو کدی کم وی کر لیا کرو۔ ادے گھنٹے تو ساڈی ڈی اڈی ہوئی اے ٹھیک کیوں نہیں کردے؟ حرام کھانے دی عادت اے توانوں"۔
آپ کام چھوڑ کر کاغذ قلم پکڑ کر ان سب کو باری باری نوٹ کریں گے۔
متعلقہ اہلکار کو فون کر کے ایک ایک میسج اس تک پہنچائیں گے۔
پھر اسکا میسج کنزیومر تک پہنچائیں گے ۔
اور دوبارہ اپنے کام کی طرف دیکھیں گے۔ اور اس دوران خراب بجلی والے، بند بجلی والے، سپارکنگ والے دوبارہ فون کر کے آپکو سلواتیں سنانے لگیں گے۔
آپکا اپنا کام گیا تیل لینے۔ دفتر سے ایکسپلینیشن۔
کوئی کنزیومر ناراض ہو گیا تو اوپر سے ایکسپلینیشن۔
24 گھنٹے کی ذہنی اذیت اور کوفت۔۔۔
آپ ڈیوٹی ختم کر کے راستے میں بھی پریشان ہیں اور گھر پہنچ کر بھی لوگوں کے فون پہ فون۔
سارے دن کی محنت کے بعد رات کو سوئیں گے تو آدھی رات کو بھی لوگوں کے فون۔
نہ فیملی کو ٹائم نہ شادی بیاہ، غمی خوشی سکون سے اٹینڈ کر سکیں گے۔ ہر ٹائم کا موبائل کا استعمال صحت بھی بری طرح متاثر کرے گا۔
موبائل کمپنیوں کے کروڑوں کنزیومر ہیں وہ کیسے کسٹمرز کو ڈیل کرتی ہیں؟
سینٹرل کال سینٹر سے۔
بینک اپنے کروڑوں کنزیومر کیسے ڈیل کرتے ہیں؟
سینٹرل کال سینٹر سے۔
کمپنی کو چاہیے تھا سینٹرل لیول پر ایک کال سینٹر بنا کر سٹاف بھرتی کر کے انکے ذمہ یہ لگاتے جو کل وقتی یہی کام کرتے۔ اور اپنے کام کے جوابدہ بھی ہوتے۔
ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ۔
نامنظور نامنظور۔
#سہولت_کار_پالیسی_نامنظور
اپنی آواز بلند کریں اس سے پہلے کہ پانی سر سے گزر جائے۔
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.