Skip to main content

اساتذہ کو 15000 روپے فی کس جاری کرنے کا اعلان کردیا

 اساتذہ کو 15000 روپے فی کس جاری کرنے کا اعلان کردیا


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 55 روز ووٹر لسٹوں کی تصدیق کرنے والے اساتذہ کو 15000 روپے فی کس جاری کرنے کا اعلان کردیا

اساتذہ نے اس ہتک آمیز اعزازیہ کو مسترد کرتے ہوئے مستقبل میں الیکشن کمیشن کے تصدیقی عمل کا حصہ بننے سے انکار کردیا

15 ہزار کو 55 روز سے تقسیم کرنے پر یومیہ 272 روپے بنتے ہیں جو یومیہ مزدوری سے بھی کم ہیں


کراچی ( ) الیکشن کمیشن کی جانب سے انتہائی کم اعزازیئے پر اعتراض کرتے ہوئے محکمہ تعلیم کے بیشتر عملے نے مستقبل میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سے تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے محکمہ تعلیم بلدیات کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے سے 55 روز تک ووٹر لسٹوں کا تصدیقی عمل اس وقت شروع کروایا جب اسکولوں میں امتحانات کا آغاز ہوچکا تھا۔ اساتذہ نے ابتداءمیں اپنے اپنے اسکول میں امتحانات بھی لیے اور رات گئے تک گھر گھر تصدیقی عمل کا حصہ بھی بنے رہے۔ امتحانات ختم ہونے کے بعد باقاعدہ صبح سے شام گھر گھر جاکر اپنا کام مکمل کیا۔ اس کام کیلئے اساتذہ نے در در جاکر لوگوں کی جھڑکیاں بھی سنیں، اپنا پٹرول اور بازار سے کھانے پینے پر اخراجات بھی برداشت کیے۔ اب جبکہ تصدیقی عمل مکمل ہوئے تین ماہ سے زیادہ ہوچکے ہیں تو ایڈیشنل ڈائریکٹر بجٹ تفاخر علی اسدی نے 12 مئی کو لیٹر جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ دیگر اداروں کے جو ملازمین اس کام کا حصہ بنے انہیں مئی 2022ءکے پے رول کے مطابق اعزازیہ ادا کیا جائے گا۔ بعد ازاں یہی لیٹر 16 مئی کو ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ نے ضروری عملدرآمد کیلئے صوبہ سندھ کے تمام ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو ارسال کیا ۔ اس لیٹر کے ذریعے تمام اے آر او، سپروائزرز اور ویریفائنگ آفیشلز کا تخمینہ مانگا گیا ہے۔ اس کے ساتھ منسلک چارٹ میں اے آر او کیلئے 20 ہزار، سپروائزر کیلئے 18 ہزار اور ویریفائنگ آفیشلز کیلئے 15 ہزار کا بجٹ رکھا گیا ہے یعنی اس عمل کو ہونے کے 3 ماہ بعد ابھی بجٹ کا تخمینہ مانگا جارہا ہے۔ محکمہ تعلیم بلدیات کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے ویریفائنگ آفیشلز کے طور پر 55 روز تک صبح سے شام گھر گھر جاکر اپنا کام مکمل کیا۔ اس کام کیلئے اساتذہ نے در در جاکر لوگوں کی جھڑکیاں بھی سنیں اور جب انہیں اعزازیہ دینے کا ارادہ ظاہر کیا گیا تو وہ بھی صرف 15 ہزار، اس رقم کو 55 دنوں سے تقسیم کیا جائے تو یومیہ 272 روپے ادا کیے جارہے ہیں جو اساتذہ کی سراسر توہین ہے۔ اساتذہ کو مزدور تو کیا شاید فقیر ہی سمجھ لیا گیا ہے۔ اس سے کئی گناہ زیادہ اخراجات ٹی اے ڈی اے کی مد میں اساتذہ نے اپنی جیب سے خرچ کیے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گریڈ ایک تا 17 کے اپنے تمام ملازمین کو عیدالفطر پر فی کس 50 ہزار اعزازیہ ادا کردیا مگر اساتذہ کے اعزازیہ میں بہت ناانصافی سے کام لیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے تو مزدور کی کم از کم ماہوار تنخواہ 25 ہزار مقرر کی ہے اس لحاظ سے ہی اساتذہ کو اعزازیہ ادا کردیا جائے۔اس صورتحال سے مایوس ہوکر اساتذہ نے مستقبل میں الیکشن کمیشن کے اس تصدیقی عمل کا حصہ بننے سے انکار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان، چیف الیکشن کمشنر اور دیگر متعلقہ افسران اتنے کم اعزازیہ ادا کرنے کا نوٹس لیں۔

Comments

Popular posts from this blog

SBP New Currency Notes For EID in Pakistan 2023

SBP New Currency Notes For EID In Pakistan 2023 Registration For New Currency Notes For EID State Bank will not issue new notes on Eid But according to reliable sources state bank is starting new registration system for getting New Fresh currency in future.In this regard you are requested to get yourself registered through our website for getting latest information. کمینٹ میں نیچے دی گئی معلومات درج کریں۔اگلے 24 گھنٹوں میں آپ کو نزدیکی بینک سے 2 پیکٹ 10 والے نوٹ ایک 50 والا پیکٹ اور ایک 100 والا پیکٹ حاصل کرنے کے ایک کوڈ موصل  ہوگا ۔بینک میں کوڈ دیکر آپ مطلوبہ نوٹس *** حاصل سکتے ہیں  1.Name 2.NIC No 3.Mobile Number 4.City Name ***Subject to availability of Fresh New Currency Notes in your nearest Bank.

پاکستانی عوام کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار روپئے میں بیچا جا رہا ہے

بجلی بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق  بجلی کے بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق سمجھیں  اس سسٹم سے بجلی صارفین کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار روپئے میں بیچا جا رہا ہے  ۔یہ دو بل غور سے دیکھیں ۔۔ اس سے آپ کو واضح پتا چل جاۓ گا جے آپ کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار کا بیچا جا رہا ہے جو کے آپ کو اگلے 6 ماہ تک مزید تیس ھزار اضافی بل دینے پر مجبور کر دے گا ۔ BILL NO 1  UNIT USE 200 HUNDRED  Bill= 3083 BILL NO 2 UNIT USE 201 Bill 8154 200 Units Bill 3083 201 Units Bill 8154 فرق        5071 مطلب ایک یونٹ زیادہ یوز کرنے کی صورت میں آپ کا بل 5071 روپے زیادہ آسکتا ہے یہ اس غریب عوام کے زیادتی ہے ۔ ہے کوئی جو اسکا نوٹس لے مزید یہ کے یہ ریٹ آپ کو اگلے 6 ماہ تک مسلسل بھرنا ہوگا مطلب ایک یونٹ آپ کو 30000 ہزار کا پڑتا ہے پروٹیکٹ کیٹگری اگر آپ کا بجلی کا یوز مسلسل 6 ماہ تک 200 یونٹس سے کم ہے تو آپ پروٹیکٹ کیٹگری میں ہیں ۔ پروٹیکٹ کیٹگری دو قسم کی ہے ایک وہ جن کا بجلی کا یوز 6 ماہ تک 1 سے 100 یونٹ تک ہے انکو دو ریٹ چارج کئے جاتے ہیں اس کیٹگ...

STS IBA RECRUITMENT NOTES FOR BPS-05 TO BPS-15

STS IBA RECRUITMENT NOTES  FOR BPS-05 TO BPS-15  Services,General Administration and Coordination Department Sindh  recently announced screen test for Jobs in Sindh and invited applications from candidates to apply for screen test in three categories jobs in BPS-05 TO BPS -15 . We are providing preparation material and notes in Pdf  format so that candidates who will apply for jobs in future can prepare for test and interview. According to New Syllabus notes are prepared in following subjects including MCQs in:   1.GENERAL SCIENCE 2.PAKISTAN STUDIES 3.CURRENT AFFAIRS 4.COMPUTER 5.ENGLISH 6.GENERAL KNOWLEDGE 7.ISLAMIC STUDIES 8.MATHEMATICS 9.PAST PAPERS MCQs سنڌ ۾ اعلانيل 50هزار نوڪرين لاء 11لک، 54هزار، 400 درخواستون پهچي ويون، آء بي اي سکر جي ٽيسٽ واري اداري وٽ 5کان 15گريڊ جي نوڪرين لاء درخواستون پهتيون، جنهن ۾ مئٽرڪ پاس 4لک 30هزار اميدوارن ۽ انٽر پاس 4لک 50هزار ، گريجوئيٽ 2لک 74هزار 400 اميدوارن درخواستون جمع ڪرايون، درخواستن جي اسڪروٽني جو عمل شروع ٽيسٽ جي تار...