Common man faces difficulty in FBR password recovery

Common man faces difficulty in FBR password recovery





By LK.LOHANO


#FBR

#RTOoffice 

کچھ دن قبل ایک دوست انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میرے پاس آیا جب میں نے اسکی رجسٹریشن فارم بھرا تو پتا چلا وہ پہلے سے ایف بی ر میں رجسٹر تھا میں نے اس سے پوچھا کیا آپ نے پہلے کبھی اپنے آپ کو رجسٹر کروایا تو اس نے بتایا کے اسکو علم نہیں مگر کچھ سال پہلے اس نے کسی کے ساتھ مل کر ایک پراپرٹی خرید کی جسکی رجسٹری کے لئے اس نے اپنا نیشنل آئی ڈی کارڈ۔کاپی دی تھی ۔میں نے پھر پورٹل میں جاکر فورگیٹ پاس ورڈ کیا تو ایک فارم اوپن ہوگیا جس میں موبائل نمبر اور ای میل کا آپشن آیا وہ سبمٹ کیا تو نیچے لکھا آیا آپ رجسٹر نہیں ہو پھر ہیلپ لائن پر فون کیا مگر کسی نے فون نہیں اٹھایا پھر ہیلپ لائن پھر ای میل کی دو دن کے بعد جواب آیا پورٹل پر فورگیٹ پاس ورڈ کرو انکو بتایا کے پاس ورڈ ریکوور نہیں ہورہا ۔دو تین ای میل  کے بعد انکا جواب آیا کے اگر پورٹل پر ای میل اور موبائل نمبر اپ ڈیٹ نہیں ہورہا تو اپنی قریبی آر ٹی او آفس وزٹ کریں۔۔ پھر میں نے فیس بک سے آر ٹی آفس کا نمبر تلاش کیا مگر دو دن تک کسی نے وہ فون نہیں اٹھایا ۔فیس بک  پر ایک ایجنٹ نے بتایا کے اگر آپ کچھ پیسے خرچ کریں تو آپ کو گھر بیٹھے پاس ورڈ ریکوور کروا کے دیں    گے   ۔میں نے حساب لگایا کے اگر آر ٹی او آفس جاتے ہیں تو چار سے 5 ہزار کا  خرچہ ہوگا اور دن بھی خراب ہوگا تو اس ایجنٹ سے رابطہ کیا جس نے 2 سے تین گھنٹوں  میں پاس ورڈ ریکوور کروا کے دیا ۔اس سے پوچھا تو اس نے بتایا کے ہر آر ٹی او آفس میں انکے جاننے والے کلرک بیٹھے ہیں جو کچھ پیسے لیکر سسٹم سے انکو پاس ورڈ ریکوور کروا کے دیتے ہیں ۔ .حکومت کا کام ہے عوام کے لئے آسانی پیدا کرے مگر یہاں بھی مافیا کام کر رہی ہیں ۔ایف بی ر نے ہر 60 دن کے بعد پاس ورڈ تبدیل کرنے کی شرط لاگو کی ہوئی ہے دوسرا پاس ورڈ ریکوور نا ہو تو آر ٹی او آفس جانے کا کہا جاتا ہے دوسری طرف ایجنٹ مافیا رشوت لیکر گھر بیٹھے پاس ورڈ ریکوور کرا کے دیتے ہیں جو کے ٹیکس بھرنے والے عوام کے ساتھ زیادتی ہے

Comments