Vettaiyan featuring Amitabh Bachan and Rajni Kant
جنوب اس وقت بھارتی سینما کا مرکز بن چکا ہے خاص طور پر تلگو سینما تو اردو ہندی سینما سے بہت اگے نکل گیا ہے ۔ آج بات کروں گا تامل فلم vettaiyan کی جس میں تامل ناوڈ کا بھگوان رجنی کانت اور صدی کے مہا نائیک امتابھ بچن آمنے سامنے ہیں ۔
دونوں آخری بار بولی وڈ کی فلم ہم میں ساتھ نظر آئے تھے 34 سال کے بعد دوبارہ آمنا سامنا ہوا ہے ۔ ادکاری میں تب بھی امیتابھ بچن شو لوٹ گئے تھے اور 34 برس بعد جب دوبارہ آمنا سامنا ہوا تو سکرین پر رجنی کانت زیادہ نطر آتے ہیں۔ مگر جب جب امیتابھ بچن آئے تب تب رجنی کانت ایک کونے سہم کر کھڑے رہے ۔
انکے پاس امیتابھ کی بدن بولی مکالموں کی ادائیگی کا کوئی جواب نہیں تھا۔ بس وہ سٹار ڈم تھا جو ان کے ساتھ کھڑا تھا ۔ بولی وڈ اور جنوب کا مزاج الگ ہے تامل ، تلگو اور کناڈا میں ادکاری پیچھے اور سٹار ڈم آگے ہے ۔
مثال یش ،چرن جیوی پربھاس تامل میں رجنی کانت ، ہاں میالیم میں موہن لال جیسا ادکار ہے ۔ تامل کمل ہاسن جیسے میتھڈ ایکٹر کے پاس رجنی کانت جیسا سٹار ڈم نہیں ، ،vettaiyan فلم کو ہدایت کار tj gnanavel نے لارجر دین لاہف شوٹ کیا وہاں تک تو رجنی کانٹ چھایا رہا ۔مگر جب جذبات سے بھرپور مکالموں کی ادائیگی چہرے کے تاثرات اور ایک بڑے ادکار کی بدن بولی نطر آتی ہے۔ تب صدئ کے مہا نائیک امتیابھ بچن کے سامنے رجنی کانت اوسط درجے کے لگے۔
یہی بات جو امیتابھ بچن کو جنوب سے ممتاز کرتی ہے وہ سٹار ڈم اور میتھڈ ادکاری کا امتزاج ہے ۔ فلم vettaiyan نے اوسط درجے کئ کامیابی حاصل کئ ہے۔۔۔by hassnain jamil
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.