Skip to main content

Film Review Juman Ji

Film Review Juman Ji




مشہور ہالی ووڈ فلم سیریز جمانجی تو بہت سے لوگوں نے دیکھ رکھی ہوگی تو آج میں اسی پر ریویو لے کر حاضر ہوا ہوں۔


 اس سیریز کا آغاز 1981 میں کرس وان آلزبرگ کی بچوں کی کتاب "جمانجی" سے ہوا جس پر بعد میں فلمیں بنائی گئیں۔


اس سیریز کی پہلی فلم "جمانجی" 1995 میں ریلیز ہوئی جس میں رابن ولیمز نے مرکزی کردار ادا کیا۔ کہانی ایک میجیکل بورڈ گیم کے گرد گھومتی ہے جو حقیقت میں جنگل کی مخلوقات اور خطرات کو لے آتا ہے۔ فلم کو اس کی منفرد کہانی کی وجہ سے کامیابی ملی۔ فلم کا بجٹ 65 ملین ڈالر تھا اور باکس آفس پر 263 ملین ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی IMDB  پر اس کی ریٹنگ 7.1 ہے اور میری طرف 7 ہے۔

مجھے اس فلم میں کچھ خاص دیکھنے کو نہیں ملا سواۓ پیٹر کا کردار ادا کرنے والے کیوٹ سے بچے اور سارا کا کردار ادا کرنے والی سندر سی لڑکی کے۔

اس فلم کے اداکار اب بوڑھے ہو چکے ہیں لیکن مجھے سب سے زیادہ افسوس سارا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ کو دیکھ کر ہوا کہ اتنی کیوٹ اور سندر لڑکی بھی آخر کبھی بوڑھی ہو سکتی ہے۔


 22 سال بعد، 2017 میں اس سیریز کی دوسری فلم "جمانجی: ویلکم ٹو دی جنگل" ریلیز ہوئی۔ اس بار کہانی کو ماڈرن ایرا میں دکھایا گیا جہاں میجیکل بورڈ گیم اب میجیکل ویڈیو گیم میں تبدیل ہو چکا ہے اور  چار ٹین ایجرز سٹوڈنٹس حادثاتی طور پر اس گیم میں پہنچ جاتے ہیں اور انہیں مختلف اوتارز میں جمانجی کی دنیا میں زندہ رہنا ہوتا ہے۔ ڈوین جانسن، کیون ہارٹ، جیک بلیک، نک جونیز اور کیرن گیلن نے اہم کردار ادا کیے۔ فلم کو ناظرین اور ناقدین نے پسند کیا خاص طور پر اس کی مزاحیہ اور ایڈونچر سے بھرپور کہانی کی وجہ سے۔

اس فلم نے باکس آفس پر دھوم مچائی اور 960 ملین ڈالرز سے زیادہ بزنس کیا۔ IMDB  پر اس کی ریٹنگ 7 ہے جبکہ میری طرف سے 7.6 ہے۔

2019 میں صرف دو سال بعد تیسری فلم "جمانجی دی نیکسٹ لیول" ریلیز ہوئی جس میں پچھلی فلم کے کردار دوبارہ جمانجی کی دنیا میں داخل ہوتے ہیں حالانکہ کوئی بھی اس داخل ہونا تو دور کی بات اس گیم کو دیکھنا بھی نہیں چاہتا۔ صرف ایک لڑکا جو بور ہو رہا ہوتا ہے وہ ٹوٹی ہوئی گیم کو اٹھا کر لے آتا ہے اور اپنی بوریت مٹانے کے لیے گیم سٹارٹ کر دیتا ہے اور جمانجی میں پہنچ جاتا ہے اور اس کے دوست اسے ڈھونڈنے کے لیے مجبوراً گیم میں کودتے ہیں لیکن اس بار نئے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ اس بار بھی کامیڈی اور ایڈوینچر کا لیول ذرا سا بھی کم نہیں ہوتا۔ IMDB پر اس کی ریٹنگ 6.7 ہے اور میری طرف سے 7.2 ہے۔

فلم نے باکس آفس پر 800 ملین ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کر کے کامیابی حاصل کی اور سیریز کی مقبولیت کو مزید بڑھایا۔


جمانجی فرنچائز والوں نے وقت کے ساتھ اپنی فلموں کو نئے انداز میں پیش کیا ہے جس کی وجہ سے یہ نئی جنریشن کے ناظرین میں بھی سپر ہٹ رہی ہیں۔ پہلی فلم کی کلاسک کہانی سے لے کر نئی فلموں کی ٹیکنیکل جدت تک، اس سیریز نے ایڈونچر اور کامیڈی کا بہترین کمبینیشن پیش کیا۔ 

ڈوین جانسن، کیون ہارٹ، جیک بلیک اور کیرن گیلن کی کیمسٹری اور اداکاری نے نئی فلموں کو دلچسپ بنایا۔

جمانجی سیریز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مستقبل میں مزید سیکوئلز کی امید کی جا سکتی ہے۔

جمانجی فلم سیریز ایڈونچر اور فینٹسی کے شائقین کے لیے بہترین ٹائم پاس ہے۔ اگر آپ نے یہ فلمیں نہیں دیکھی ہیں، تو یہ سیریز یقینی طور پر دیکھنے کے لائق ہے۔



Comments

Popular posts from this blog

SBP New Currency Notes For EID in Pakistan 2023

SBP New Currency Notes For EID In Pakistan 2023 Registration For New Currency Notes For EID State Bank will not issue new notes on Eid But according to reliable sources state bank is starting new registration system for getting New Fresh currency in future.In this regard you are requested to get yourself registered through our website for getting latest information. کمینٹ میں نیچے دی گئی معلومات درج کریں۔اگلے 24 گھنٹوں میں آپ کو نزدیکی بینک سے 2 پیکٹ 10 والے نوٹ ایک 50 والا پیکٹ اور ایک 100 والا پیکٹ حاصل کرنے کے ایک کوڈ موصل  ہوگا ۔بینک میں کوڈ دیکر آپ مطلوبہ نوٹس *** حاصل سکتے ہیں  1.Name 2.NIC No 3.Mobile Number 4.City Name ***Subject to availability of Fresh New Currency Notes in your nearest Bank.

پاکستانی عوام کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار روپئے میں بیچا جا رہا ہے

بجلی بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق  بجلی کے بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق سمجھیں  اس سسٹم سے بجلی صارفین کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار روپئے میں بیچا جا رہا ہے  ۔یہ دو بل غور سے دیکھیں ۔۔ اس سے آپ کو واضح پتا چل جاۓ گا جے آپ کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار کا بیچا جا رہا ہے جو کے آپ کو اگلے 6 ماہ تک مزید تیس ھزار اضافی بل دینے پر مجبور کر دے گا ۔ BILL NO 1  UNIT USE 200 HUNDRED  Bill= 3083 BILL NO 2 UNIT USE 201 Bill 8154 200 Units Bill 3083 201 Units Bill 8154 فرق        5071 مطلب ایک یونٹ زیادہ یوز کرنے کی صورت میں آپ کا بل 5071 روپے زیادہ آسکتا ہے یہ اس غریب عوام کے زیادتی ہے ۔ ہے کوئی جو اسکا نوٹس لے مزید یہ کے یہ ریٹ آپ کو اگلے 6 ماہ تک مسلسل بھرنا ہوگا مطلب ایک یونٹ آپ کو 30000 ہزار کا پڑتا ہے پروٹیکٹ کیٹگری اگر آپ کا بجلی کا یوز مسلسل 6 ماہ تک 200 یونٹس سے کم ہے تو آپ پروٹیکٹ کیٹگری میں ہیں ۔ پروٹیکٹ کیٹگری دو قسم کی ہے ایک وہ جن کا بجلی کا یوز 6 ماہ تک 1 سے 100 یونٹ تک ہے انکو دو ریٹ چارج کئے جاتے ہیں اس کیٹگ...

What is Pro-Rata Consumption in Electricity bills

What is Pro-Rata Consumption in Electricity bills  پرو ریٹا بلنگ کیا ہے بجلی کے بلوں میں  ( Pro-Rata Consumption ) کیوں لکھا آرہا ہے کچھ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کے بجلی بلوں میں اضافہ بجلی کی کمپنیز کرتی ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کے  پرو ریٹا  بلنگ  کی وجہ سے بلوں میں اضافہ ہورہا ہے مگر ایسا نہیں  آپ کو بتاتا چلوں یہ پرو ریٹا حیسکو۔ میپکو ۔لیسکو یا کسی بجلی کمپنی کی وجہ سے نہیں اور پروٹیکٹ نان پروٹیکٹ سسٹم جس کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے وہ بھی ان کمپنیز  کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ بلکے یہ سب وزارت پانی بجلی اور نیپرا کے جانب سے کیا گیا ہے  BACK GROUND OF PRO-RATA CONSUMPTION اسکا بیک گراؤنڈ سمجھ لیں ۔ اب سے کچھ عرصہ قبل  عوام کی جانب سے یہ شکایات کی گئی کے بجلی کمپنیز 30/31 دن سے زیادہ دنوں کی ریڈنگ کر رہی ہیں جس سے سے صارفین کو اضافی یونٹ چارج ہوجاتے ہیں ۔اس سلسلے میں کچھ لوگ کورٹ میں بھی گئے۔تو وزارت پانی بجلی نے  پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد سے ایک سافٹ ویئر بنوا کر تمام بجلی کمپنیز کو دیا  جس کے تحت اب صارفین...