جنوبی افریقہ کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی کا سفر
SOUTH AFRICA'S ROAD TO #ICC WTC2025
1.SA vs IND SA win
2.SA vs IND IND Win
3.SA vs NZ NZ Win
4.SA vs NZ NZ win
5.SA vs WI Draw
6.SA vs WI SA win
7.SA vs BAN SA Win
8.SA vs BAN SA Win
جنوبی افریقہ نے ورلڈ ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے قوالیفا ئے کر لیا ۔۔ جنوبی افریقہ نے اب تک 11 میچ کھیلے ہیں جس میں اس نے 7 میچز میں فتح حاصل کی ہے جب کے 3 میں شکست اور ایک میچ ڈرا ہوا ہے.
جنوبی افریقہ اگرچے فائنل میں رسائی حاصل کر چکا ہے مگر یہاں یہ بات بھی عجیب ہے کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ان دو سالوں میں جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف ایک میچ بھی نہیں تھا ۔ اور تمام سیریز دو دو میچز پر مشتمل تھی
آئیے دیکھتے ہیں جنوبی افریقہ نے یہ سفر کیسے مکمل کیا
میچ (1) 26 دسمبر سے 28 دسمبر 2023 بمقابلہ انڈیا سنچورین
افریقہ نے ایک اننگ اور 32 سے فتح حاصل کی انڈیا 245 اور 131 رنز جنوبی افریقہ 408 رنز
میچ(2) 03 جنوری سے 4 جنوری 2024 بمقابلہ انڈیا کیپ ٹاؤن ۔انڈیا نے صرف دو دن میں اس میچ میں فتح حاصل کی ۔افریقہ پہلی اننگ میں صرف 55 رنز پر آوٹ ہوگئی جواب میں انڈیا نے پہلی اننگ میں 153 رنز بناۓ اور 98 رنز کی برتری حاصل کی ۔دوسری اننگ میں جنوبی افریقہ 176 پر آل آوٹ ہوگئی جیت کے لے انڈیا کو 79 رنز کا ہدف ملا جو انڈیا نے با آسانی 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کردی ۔
میچ(3) 4 فروری سے 7 فروری 2024 بمقابلہ نیوزیلنڈ ۔۔یہ میچ نیوزیلنڈ 281 رنز کے بھاری مارجن سے جیت گیا ۔۔
سکور کچھ یوں رہا ۔
نیوزیلنڈ 511 اور 179 رنز 4 کھلاڑی آوٹ ڈکلئیر
جنوبی افریقہ 162 اور 247 رنز
میچ(4) 13 فروری سے 16 فروری 2024 بمقابلہ نیوزیلنڈ ۔۔اس میچ میں نیوزیلنڈ نے 7 وکٹ سے فتح حاصل کر کے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیت لی ۔افریقہ کی ٹیم اس سیریز میں نئے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی ۔سکور کارڈ ۔۔ جنوبی افریقہ 242 اور 235 رنز
نوزیلنڈ 211 اور 269 رنز 3 کھلاڑی آوٹ
میچ (5) 7 اگست سے 11 اگست 2024 بمقابلہ ویسٹ انڈیز پورٹ آف اسپین ۔۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم فتح کے قریب آکر بھی میچ نا جیت سکی اور میچ ڈرا ہوگیا ۔سکور کچھ اس طرح رہا
جنوبی افریقہ 357 اور 173 پر 3 کھلاڑی آوٹ ڈکلئیر
ویسٹ انڈیز 233 اور 201 پر 5 آوٹ
میچ (6) 15 اگست سے 17 اگست 2024 پرو ویڈینس
اس دلچسپ میچ میں افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 40 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک صفر سے جیت لی
ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو پہلی اننگ میں 160 پر آل اوٹ کردیا مگر خود ویسٹ انڈیز 144 پر آل آوٹ ہوگئی دوسری اننگ میں جنوبی افریقہ 246 رنز پر آل آوٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو 263 رنز کا ٹارگٹ ملا ایک وقت جب ویسٹ انڈیز کا سکور 6 وکٹ پر 180 رنز تھا تو لگ رہا تھا ویسٹ انڈیز جیت جاۓ گا مگر کیشو مہاراج نے 3 وکٹ لے کر جنوبی افریقہ کو شاندار جیت دلوادی
میچ (7) 21 سے 24 اکتوبر 2024 بمقابلہ بنگلہ دیش ۔ میرپور ۔
اس میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو اسکے ہوم گراؤنڈ پر 7 وکٹ سے شکست دے دی ۔بنگلہ دیش پہلی اننگ میں صرف 106 رنز بنا سکا جواب میں جنوبی افریقہ نے 308 رنز بنا کر 202 رنز کی برتری حاصل کر لی ۔بنگلہ دیش دوسری اننگ میں 307 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ مہدی حسن 3 رنز کی کمی سے سنچری نا بنا سکے ۔جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 105 رنز کا ٹارگٹ ملا جو اس نے 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ۔
میچ (8) 29 اکتوبر سے 31 اکتوبر ۔ بمقابلہ بنگلہ دیش ۔
اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ھوے 575 رنز 6 کھلاڑی آوٹ پر اننگ ڈکلئیر کردی ۔جنوبی افریقہ کے 3 کھلاڑیوں نے سنچریاں سکور کی جواب میں بنگلہ دیش پہلی اننگ میں 159 اور دوسری اننگ میں صرف 143 رنز بنا سکا اس طرح جنوبی افریقہ نے یہ میچ ایک اننگ اور 273 رنز سے جیت لیا ۔
#WTC2025
#WTCFinal
#Southafrica
#Australia
#India
#Srilanka
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.