News Today With Lk August 16,2024

News Today With Lk 




14 اگست  کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے مختلف شعبہ 
 زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے اور گراں قدر خدمات سرانجام دینے والے افراد کے لیے سرکاری اعزازات کا اعلان معمول کی بات ہے لیکن گذشتہ برس کی طرح اس برس بھی یہ سرکاری فہرست اس وقت موضوع بحث بن گئی جب اس میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانی عمر فاروق کا نام دکھائی دیا۔

ایوان صدر کی جانب سے اس ضمن میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے جنھیں آئندہ برس 23 مارچ کو ہونے والی تقریب میں یہ اعزازات دیے جائیں گے۔

عمر فاورق کو سماجی شعبے میں خدمات سرانجام دینے پر ہلال امتیاز دینے کی سفارش کی گئی۔

کیبنٹ ڈویژن کے ایک افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ وہی شخصیت ہیں جن کا نام عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیراعظم کو تحفے میں ملنے والی بیش قیمت گھڑی کے خریدار کے طور پر سامنے آیا تھا۔

Comments