انگلینڈ نے سریلنکا کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے لئے 483 رنز کا ٹارگٹ دے دیا
لارڈس کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے سریلنکا کو جیت کے لئے 483 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے ۔کھیل کے تیسرے دن انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں 251 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی ۔ جو روٹ نے 103 رنز بناۓ جو کے ان کی اس میچ میں دوسری سنچری تھی پہلی اننگ میں جو روٹ نے 143 رنز بناۓ تھے ۔ جو روٹ کے علاوہ دوسری اننگ میں ہیرے بروک 37 اور وکٹ کیپر سمتھ نے 26 رنز بناۓ۔ انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 427 رنز بناۓ تھے جس میں جو روٹ 143 ایٹکنسن 118 اور بین ڈ کٹ 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 196 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی کامن مینڈس 74 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ۔انگلینڈ کو پہلی اننگ میں 231 رنز کی لیڈ حاصل ہوئی۔اس وقت سریلنکا اپنی دوسری اننگ کا آغاز کر چکا ہے اور 483 رنز کے تعاقب میں بغیر کسی وکٹ کے 15 رنز بنا چکا ہے اور انکو جیت کے لے مزید 468 رنز درکار ہیں ۔
Lk reports
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.