Electricity Bills in Pakistan and real bitter truth
عوام کو سچ بتایا جاۓ کے بجلی بل اوور ریڈنگ کی وجہ سے نہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرو ریٹا سافٹ ویئر اور پروٹیکٹ نان پروٹیکٹ کیٹگری کی وجہ سے زیادہ آرہا ہے ۔سونے پر ساگاہا جن صارفین کے 200 یونٹ کا استمعال ہے اور بل جون 2024 میں 3000 سے 3500 تک آئے تھے اب جولائی میں حکومت پاکستان نے IMF کے کہنے پر انکا پر یونٹ 5 سے 7 روپیہ بڑھا دیا ہے اور فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی 4 روپیہ یونٹ لگے گا ۔۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور پوری عدلیہ پورے دو سال سے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ۔ عدت کیس اور 190 ملین پونڈ کیس جو کے سپریم کورٹ کے خزانے میں ہی پڑے ہیں روزانہ صبح سے شام کیسز پر کاروائی کر رہی ہے مگر عوام کے انکے پاس ٹائم نہیں ۔کسی سے یہ نہیں پوچھا جاتا کے بجلی بلوں میں اتنے سارے ٹیکسز کیوں لگاۓ جا رہے ہیں ۔ اب شاید اللّه پاک ہی ان حکمرانوں سے ججوں سے اور اشرافیہ سے ہی حساب لے گا ۔ غریب عوام کا اللّه ہی حافظ ۔
بجلی کے بلوں میں اوور ریڈنگ کی اصل حقیقت اور پرو ریٹا سافٹ ویئر
پرو ریٹا سافٹ ویئر کا مطلب پورے 30 دن کی ریڈنگ کا بل بھیجنا ہے
مثال نمبر 1:- گزرشتا ماہ آپ کی ریڈنگ 31 مئی کو ہوئی اور اس ماہ 28 جون کو ہوئی تو آپ کی ریڈنگ 28 دن کی بنتی ہے اور اگر آپ نے ان 28 دن میں 190 یونٹ استمعال کئے ہیں تو پرو ریٹا سافٹ ویئر 190 یونٹ کو 28 دن سے تقسیم کرے گا تو ایوریج پر ڈے یونٹ 6.785 بنتے ہیں تو پرو ریٹا سافٹ ویئر دو دن کے تقریبن 13 یونٹ آپ کے بل میں جمع کر دیگا اور آپ کا بل 203 یونٹ کا آئے گا ۔
مثال نمبر 2:- اگر پچھلے ماہ آپ کے میٹر کی ریڈنگ 15 مئی کو ہوئی اور اس بار عید کی چھٹییوں کی وجہ سے ریڈنگ 20 جون کو ہوئی تو اسکا مطلب آپ کی ریڈنگ 35 دن کی ہوئی تو پرو ریٹا سافٹ ویئر آپ کے 35 دن کی ریڈنگ کو 30 دن کر کے ریڈنگ کم کردے ۔ اب آپ سمجھیں آپ نے 35 دن میں 245 یونٹ استمال کے ہیں تو پرو ریٹا سافٹ ویئر 245 یونٹ کو 35 دن سے تقسیم کرے گا تو پر ڈے ایوریج 7 یونٹ نکلے گی تو پرو ریٹا سافٹ ویئر 5 اضافی دن کے 35 یونٹ ریڈنگ میں سے کم کر کے آپ کو 210 یونٹ بنا کر بھیجے گا
اس میں میٹر ریڈر کا نا کوئی عمل دخل اور نا قصور ۔آپ بھی اپنا مئی اور جون کا بل دیکھیں اور دونوں ماہ کی تصویر کے اوپر تاریخ نوٹ کریں سب کہانی آپ کی سمجھ آجاۓ گی ۔اور یہ بھی پتا لگ جاۓ گا کے حکومت عوام کے ساتھ کونسا کھیل کھیل رہی ہے ۔
اگر کچھ سمجھنا ہے اس حکومت کے کھیل کو سمجھیں جو عوام کو مسلسل مہنگھی بجلی بیچ رہی ہے ۔ نیچے دئیے لنک کو کلک کریں اور سمجھیں حکومت غریب عوام کو بجلی کتنی مہانگھی بیچ رہی ہے
Pro Rata Consumption detail
https://www.getjobinpakistan.com/2024/06/pro-rata-consumption.html
بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار کا
https://www.getjobinpakistan.com/2024/06/blog-post_19.html
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر بجلی اویس لغاری صاحب خدارا عوام سے سچ بولیں ۔کچھ قیامت کا خوف کریں ۔
کل وزیر اعظم نے اویس لغاری کے ساتھ میٹنگ میں کہا کے جس بجلی اہلکار نے 200 سے زیادہ ایک یونٹ بڑھایا ہے اس نے غریب پر بے پناہ ظلم کیا ہے مگر سچ تو یہ ظلم PDM حکومت اگست 2022 سے شروع کیا ہوا ہے جس نے یہ پالیسی بنائی
200 یونٹ بل 3183
201 یونٹ بل 8154۔
یعنی ایک یونٹ کے 5071 روپے
اور یہ ریٹ صارف کو 6 ماہ تک لگتا رہے گا ۔
۔مگر ٹہرئیے اب جولائی 2024 سے اس حکومت نے IMF کی شرائط پر پروٹیکٹ صارفین پر بھی ظلم کردیا ہے اور فی یونٹ ریٹ میں تقریبن 7 روپئے کا اضافہ کردیا ہے ۔۔عوام کو سچ بتانے کے بجاۓ وزیر اعظم اور وزیر مشیر جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں اور یہ بتانے کے بجاۓ کے حکومت نے جولائی سے بجلی کے ریٹ بڑھا دیے ہیں سے توجہ ہٹائی جارہی ہے کے بجلی کے اہلکار صارفین کے یونٹ 170-200 سے 201 کر رہے ہیں جو کے جھوٹ ہے اصل حقیقت یہ ہے۔نیچے لنک کلک کریں
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.