بجلی بلوں میں پرو ریٹا سسٹم کے بارے میں عوام کی غلط فہمی
پرو ریٹا سافٹ ویئر کا مطلب پورے 30 دن کی ریڈنگ کا بل بھیجنا ہے
مثال نمبر 1:- گزرشتا ماہ آپ کی ریڈنگ 31 مئی کو ہوئی اور اس ماہ 28 جون کو ہوئی تو آپ کی ریڈنگ 28 دن کی بنتی ہے اور اگر آپ نے ان 28 دن میں 190 یونٹ استمعال کئے ہیں تو پرو ریٹا سافٹ ویئر 190 یونٹ کو 28 دن سے تقسیم کرے گا تو ایوریج پر ڈے یونٹ 6.785 بنتے ہیں تو پرو ریٹا سافٹ ویئر دو دن کے تقریبن 13 یونٹ آپ کے بل میں جمع کر دیگا اور آپ کا بل 203 یونٹ کا آئے گا ۔
مثال نمبر 2:- اگر پچھلے ماہ آپ کے میٹر کی ریڈنگ 15 مئی کو ہوئی اور اس بار عید کی چھٹییوں کی وجہ سے ریڈنگ 20 جون کو ہوئی تو اسکا مطلب آپ کی ریڈنگ 35 دن کی ہوئی تو پرو ریٹا سافٹ ویئر آپ کے 35 دن کی ریڈنگ کو 30 دن کر کے ریڈنگ کم کردے ۔ اب آپ سمجھیں آپ نے 35 دن میں 245 یونٹ استمال کے ہیں تو پرو ریٹا سافٹ ویئر 245 یونٹ کو 35 دن سے تقسیم کرے گا تو پر ڈے ایوریج 7 یونٹ نکلے گی تو پرو ریٹا سافٹ ویئر 5 اضافی دن کے 35 یونٹ ریڈنگ میں سے کم کر کے آپ کو 210 یونٹ بنا کر بھیجے گا
اس میں میٹر ریڈر کا نا کوئی عمل دخل اور نا قصور ۔آپ بھی اپنا مئی اور جون کا بل دیکھیں اور دونوں ماہ تصویر کے اوپر تاریخ نوٹ کریں سب کہانی آپ کی سمجھ آجاۓ گی ۔اور یہ بھی پتا لگ جاۓ گا کے حکومت عوام کے ساتھ کونسا کھیل کھیل رہی ہے ۔
اگر کچھ سمجھنا ہے اس حکومت کے کھیل کو سمجھیں جو عوام کو مسلسل مہنگھی بجلی بیچ رہی ہے ۔ نیچے دئیے لنک کو کلک کریں اور سمجھیں حکومت غریب عوام کو بجلی کتنی مہانگھی بیچ رہی ہے
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.