لطیف آباد حیدرآباد میں ٹرک کی بریک فیل گاڑیوں پر چڑھ دوڑا
لطیف آباد مہران آرٹس کونسل کے قریب ٹرک کے بریک فیل گاڑیوں پر چڑھ دوڑا
حیدرآباد:حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق , ریسکیو
حیدرآباد:حادثے میں 6 افراد زخمی , اسپتال منتقل, ریسکیو
حیدرآباد:ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا, پولیس
حیدرآباد جاں بحق اور زخمی افراد کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا پولیس
حیدرآباد ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے پولیس
*حیدرآباد لطیف آباد میں ٹرک کے حادثہ میں اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ*
*حیدرآباد سرکاری اداروں کی کرپشن و عدم چیک اینڈ بیلنس کے باعث حادثات کا شہر بن گیا ہے*
ایم کیو ایم کے جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارج و رکن سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ نے لطیف آباد میں تیز رفتار ٹرک سے رکشہ و موٹر سائیکل سواروں کو کچلنے اور اس وجہ سے اموات و شدید زخمیوں پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ،پولیس،سرکاری اداروں کی نااہلی و عدم چیک اینڈ بیلنس کے باعث حادثات کا شہر بن چکا ہے حیدرآباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں، روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران شہر بھر میں بھاری ٹریفک کو پیسے لیکر شہر میں چھوڑتے ہیں جو دن بھر شہر میں ٹریفک کا نظام خراب کرتے ہیں اس کے علاؤہ ٹریفک پولیس،ایکسائز،و دیگر ڈیپارٹمنٹ کیا ان گاڑیوں کی فٹنس چیک کرتے ہیں کیا یہ گاڑیاں شہر میں چلنے کے قابل ہیں بھی یا نہیں جس کا نتیجہ اس طرح کے حادثات کی صورت میں نکلتا ہے اور معصوم غریب لوگ لقمہ اجل بن جاتے ہیں لیکن اس حادثات کا سبب بننے والے کسی ادارے کسی افسران کے خلاف کبھی کاروائی نہیں ہوتی ابھی کچھ عرصہ پہلے بھی لیاقت کالونی میں ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث معصوم لوگوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑے لیکن ٹریفک پولیس متعلقہ اداروں اور آر ٹی اے کے افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی ان ناقص فٹنس سے عاری اور کم عمر ،ڈرائیونگ لائسنس نا ہونے والے ڈرائیور بھاری گاڑیاں چلاتے ہیں جنکی وجہ سے یہ حادثات رونما ہوتے ہیں انہوں نے حکومت سندھ سے پرزور مطالبہ کیا کہ حیدرآباد میں افسران اپنا قبلہ درست کریں اور قانون کے نفاذ اور اطلاق کریں تا کہ یہ شہر حادثات سے بچ سکے
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.