افغانستان نے بنگلہ دیش کو 8 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
ScoreCard
Afghanistan 115/5 (20) overs
Bangladesh 105 All out (17.5)
DLS Target 114 (19)
Afghanistan won by 9 runs and qualify for Semi final against South Africa.
افغانستان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔اوپنرز رحمان اللہ گرباز اور ابراھیم زردان نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اور پہلی وکٹ پر 59 رنز بناۓ۔ افغانستان جانتا تھا کے یہ سلو وکٹ اور یہاں زیادہ سکور نہیں بنے گا اوپنر گرباز نے 55 گیندوں پر 43 اور ابراھیم زردان نے 29 گیندوں پر 18 رنز بناۓ۔ کپتان راشد خان نے آخری اوور میں 2 چھکے مار کر سکور 5 وکٹ پر 115 تک پہنچا دیا ۔بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں جگا حاصل کرنے کے لئے یہ ٹارگٹ 12.3 اورز میں حاصل کرنا تھا ۔ بنگلہ دیش کی اننگ کے آغاز سے کچھ دیر یا لگا کے بنگلادیش ٹارگٹ 12.3 اوور میں حاصل کرنے کی کوشش کرے گا پہلے اور میں لٹن داس نے ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے 13 رنز بنا ڈالے مگر پھر تیسرے اوور کے اختتام تک بنگلہ دیش 24 رنز پر تین وکٹ کھو چکا تھا اگرچے لٹن داس کریز پر آخر تک ڈٹے رہے مگر بار بار بارش کی وجہ سے متاثر اس میچ میں بنگلا دیش وقفے وقفے سے اپنی وکٹ گوانتا رہا اور 17.5 اوور میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 105 رنز پر آل آوٹ ہوگئی اس طرح افغانستان کی ٹیم تاریخ میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جہاں اسکا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا ۔بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس نے 49 گیندوں پر 54 رنز بناۓ اور آوٹ نہیں ہوۓ جب کے افغانستان کی جانب سے نویں الحق اور راشد خان نے 4/4 وکٹ حاصل کیے
#Sports #Cricket #T20WC2024 #AFGvsBAN #AFG #BAN #ICC
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.