جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر دس سال بعد ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگا حاصل کر لی
24-04-2024
جنوبی افریقہ نے
ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹس سے شکست دیکر دس سال بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جگا حاصل کر لی ۔ سر ویو رچرڈس اسٹیڈیم انٹیگا میں افریقہ نے ٹاس جیت کر میزبان ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ویسٹ انڈیز کا۔آغاز اچھا نا تھا اور اننگ کی پہلی سات گیندوں پر اوپنر شا ئے ہوپ صفر اور ان فارم بیٹسمین نکولس پورن صرف ایک رنز بنا کر پویلین کو لوٹ گئے اسکے بعد چوتھے نمبر پر آنے والے بیٹسمین رو سٹن چیس اور اوپنر میئر نے سکور کو 12 ویں اوور میں 86 رنز تک لے گئے اس وقت ایسا لگ رہا تھا کے ویسٹ انڈیز ایک بڑا سکور کرے گا مگر 12 ویں اوور میں تبریز شمسی نے کا یل میئر کو آوٹ کردیا اسکے بعد آنے والے کھلاڑی وقفے وقفے سے آوٹ ھوتے گئے اور ویسٹ انڈیز مقررہ 20 اورز میں 8 وکٹ پر صرف 135 رنز بنا سکا ۔ روسٹن چیس 52 اور میرس کے 35 رنز کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی نمایاں کردگارگی نا دکھا سکا ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے سپنر تبریز شمسی نے 4 اوور میں 27 رنز دیکر 3 وکٹ حاصل کئے جب کے مہاراج۔ ربادہ۔مار کرم اور جانسن کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ 136 رنز کے معمولی تعاقب میں جنوبی افریقہ کا آغاز بھی کچھ اچھا نا تھا اور دوسرے اوور میں دونوں اوپنر رضا ہینڈرکس اور ڈی کوک بل ترتیب صفر اور 12 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔ اسکے بعد بارش شروع ہوگئی اور کافی دیر بعد میچ شروع ہوا تو افریقہ کو ڈک ورتھ لیوس میتھڈ کے تحت 17 اورز میں 123 رنز کا ٹارگٹ ملا ۔بارش کی مزید خطرے کو نظر میں رکھتے ھوے کپتان مار کرم اور ترستان سٹبس نے تیز کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔ سٹبس نے چار چوکوں کی مدد سے 29 اور مار کرم نے 2 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بناۓ۔ ہنرچ کیلسان نے صرف 10 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کی جیت کی امیدوں کو کافی حد تک مدھم کر دیا ۔ جب کیلسان 8 ویں اوور کی آخری بال پر اوٹ ھوے تو اس وقت افریقہ کا سکور 4 وکٹ پر 77 رنز تھا اور آخری 9 اورز میں صرف 46 رنز درکار تھے مگر روسٹن چیس نے اس موقع پر نپی تلی بولنگ کر کے ویسٹ انڈیز کو جیت کی امید دلائی چیس نے 3 اوور میں 12 رنز دیکر سٹبس۔ملر اور مہاراج کو آوٹ کیا 110 رنز پر افریقہ 7 وکٹ کھو چکا تھا اور ایک بار پھر ایسا لگ رہا تھا افریقہ بڑے ٹورنامنٹ میں چوک کر جاۓ گا مگر 16 اوور کی آخری گیند پر ربادہ کے چوکے اور سترویں اوور کی پہلی گیند پر جانسن کے چھکے نے جنوبی افریقہ کو دس سال سے بھی زیادہ عرصے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی دلوا دی ۔ جہاں اسکا مقابلہ سپر ایٹ۔ گروپ اے
میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم سے ہوگا ۔
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.