حیرت انگیز۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024 میں اکثر میچز میں اوپنرز زیرو پر آوٹ
کرکٹ میں اوپننگ کرنا ایک مشکل کام ہوتا ہے ۔نئی بال پر اننگ اوپن کرنا بڑے دل جگرے کا کام ہوتا ہے ۔ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2024 اس بات کا ثبوت ہے جہاں اکثر میچز میں اوپنرز صفر پر آوٹ ہوے۔جس کی تفصیل آپ نیچے پڑھ سکتے ہیں
سپر ایٹ سے پہلے کھیلے گئے 40 لیگ میچز میں 24 اوپنرز صفر پر آوٹ ہوۓ۔
Match 1 of 55
پہلا میچ امریکا بمقابلہ کینیڈا
امریکا کے اوپنر اسٹیون ٹیلر میچ کی دوسری اننگ کی پہلے اوور کی دوسری بال پر صفر پر آوٹ هوئے۔
Match 2 of 55
دوسرا میچ پاپا نیو گنیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز
ویسٹ انڈیز کے اوپنر جانسن چارلس میچ کی دوسری اننگ کے دوسرے اوور کی پہلی بال پر صفر رنز بنا کر آوٹ ھوگئے۔
Match 3 of 55
تیسرا میچ اومان بمقابلہ نمیبیا
اومان کے اوپنر کشپ پرجا پتی میچ کے پہلی بال پر صفر پر آوٹ ہوگئے جب کے نمیبیا کے اوپنر ما یکل لنگن بھی دوسری بال پر صفر پر آوٹ ہوگئے۔
یہ میچ سپر اوور میں نمیبیا نے 11 رنز سے جیتا ۔
Match 9 of 55
نواں میچ پاپا نیو گینیا بمقابلہ
یو گنڈا ۔
نمبیا کے اوپنر اسد والا اور یو گنڈا کے اوپنر دونوں اپنی اننگ کے پہلے اوور میں صفر پر آوٹ ھوے
Match 10 of 55
دسواں میچ آسٹریلیا بمقابلہ اومان
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کی اور اومان کی ٹیم کو 165 کا ٹارگٹ دیا اومان کی اننگ کے پہلے اوور میں وکٹ کیپر اوپنر پار تاک اتھا ول تیسری بال پر صفر پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔
Match 12 of 55
بارواں میچ نیمبیا بمقابلہ اسکاٹ لینڈ
اس میچ میں نیمبیا کے اوپنر جین کاٹز پہلے اوور کی تیسری بال پر صفر پر آوٹ ہوگئے یہ میچ اسکاٹ لینڈ نے 5 وکٹ سے جیت لیا ۔
Match 14 of 55
چودھواں میچ افغانستان بمقابلہ نیوزیلنڈ
اس میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 159 رنز بناۓ جواب میں نیوزیلنڈ کے اوپنر فن ایلن پہلی ہی بال پر فضل اللہ فاروقی کے ہاتھوں صفر پر بولڈ ہوگئے ۔ نیوزیلنڈ کی پوری ٹیم 75 رنز پر آل آوٹ ہوگئی اور اسی میچ کی ہار کی وجہ سے سپر ایٹ میں جگا نا پا سکی
Match 15 of 55
سریلنکا بمقابلہ بنگلادیش
اس میچ میں سریلنکا نے پہلے بیٹنگ کی اور بنگلہ دیش کو 125/رنز کا ٹارگٹ دیا بنگلہ دیش کی اننگ کی تیسری بال پر اوپنر سومیا سرکار صفر پر آوٹ ہوگئے مگر یہ میچ بنگلادیش نے جیت لیا
Match 16 of 55
جنوبی افریقہ بمقابلہ نتھیرلنڈ
ورلڈ کپ کے اس سنسنی خیز میچ میں اگر چے جنوبی افریقہ نے فتح حاصل کی مگر نتھیرلنڈ کی ٹیم نے افریقہ کے پہلے تین کھلاڑی صرف تین رنز پر آوٹ کر کے 103 رنز کا ٹارگٹ مشکل بنا دیا تھا ۔اس میچ میں میں نتھیرلنڈ کے اوپنر ما یکل لیوٹ اور افریقہ کے اوپنر ڈی کوک صفر پر آوٹ ہوۓ۔
Match 18 of 55
ویسٹ انڈیز بمقابلہ یو گنڈا
اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے یو گنڈا کو 174 رنز کا ٹارگٹ دیا جواب میں یو گنڈا کی ٹیم صرف 39 رنز پر آوٹ ہوگئی۔اوپنر روجر مسکا دوسری بال پر عقیل حسین کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے۔
Match 21 of 55
جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلادیش
اس لو سکور میچ میں افریقہ کی ٹیم نے بنگلادیش کو 114 رنز کا ٹارگٹ دیا جواب میں بنگلادیش صرف 109 رنز بنا سکی اور میچ 4 رنز سے ہار گئی۔۔ اس میچ میں افریقہ کے اوپنر رضا ہندریکس پہلے اوور کی آخری بال پر صفر پر آوٹ ھوے۔
Match 25 of 55
انڈیا بمقابلہ امریکا
اس میچ میں دونوں ٹیموں کے اوپنر شایان جہانگیر اور ورات کوہلی گولڈن ڈک پر آوٹ هوئے۔
Match 26 of 55
ویسٹ انڈیز بمقابلہ نیوزیلنڈ
اس اہم میچ میں ویسٹ۔ انڈیز نے نیوزیلنڈ کی مظبوط ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی مگر ویسٹ انڈیز کے اوپنر جانسن چار لز صفر۔پر آوٹ ہوگئے۔
Match 29 of 55
پاپا نیو گینیا بمقابلہ افغانستان
اگرچے یہ میچ افغانستان کی ٹیم نے با آسانی 7 وکٹ سے جیت لیا مگر افغانستان کے اوپنر ابراھیم زردان سات بال پر بغیر کوئی رنز بنا کر آوٹ ھوے۔
Match 32 of 55
یوگنڈا بمقابلہ نیوزیلنڈ
اس میچ میں نیوزیلنڈ نے یوگنڈا کی ٹیم کو صرف 40 رنز پر آل آوٹ کر کے ٹارگٹ 5 اوور میں حاصل کر لیا ۔یوگنڈا کے اوپنر سائمن سسازی صفر پر آوٹ ہوے۔
Match 34 of 55
انگلینڈ بمقابلہ نمیبیا
بارش سے متاثر یہ میچ صرف۔10/10 اوور کا ہوسکا ۔انگلینڈ نے 10 اوور میں 122 رنز بناۓ مگر اوپنر جوز بٹلر جو کے انگلینڈ کے کپتان اور وکٹ کیپر بھی ہیں وہ صفر رنز بنا کر بولڈ آوٹ ہوگئے۔
Match 36 of 55
میچ 36 پاکستان بمقابلہ آئر لینڈ
آئر لینڈ کے اوپنر اینڈریو بل براین میچ کی تیسری بال پر شاہین آفریدی کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔
Match 37 of 55
بنگلہ دیش بمقابلہ نیپال
نیپال نے اس ورلڈ کپ میں زبردست کرکٹ کھیلی پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم نیپال سے صرف ایک رنز سے جیت سکی اور اس میچ میں بھی ایک وقت نیپال جیتنے کی پوزیشن میں تھا مگر جلدی وکٹ گر جانے کی وجہ سے میچ 21 رنز سے ہار گیا ۔اس میچ میں بنگلہ دیش کے اوپنر تنزد حسن صفر پر آوٹ ھوے۔
Match 38 of 55
سریلنکا بمقابلہ نیدرلینڈ
سریلنکا نے یہ میچ بھاری مارجن سے 83 رنز سے جیت لیا مگر اوپنر نسانکا صفر پر آوٹ ہوگیا۔
Match 39 of 55
پاپا نیو گینیا بمقابلہ نیوزیلنڈ
پاپا نیو گینیا کے 78 رنز کے جواب میں نیوزیلنڈ نے ٹارگٹ 12.3 اوور میں حاصل کر لیا مگر اوپنر فن ایلن اس ورلڈ کپ میں دوسری بار صفر پر آوٹ ہوۓ۔
Match 40 of 55
میچ 40 ویسٹ انڈیز بمقابلہ افغانستان
افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز میچ کے پہلے اوور کی تیسری بال پر زیرو پر آوٹ ہوگئے۔ یہ سپر ایٹ سے پہلے لیگ میچز کا آخری میچ تھا جو ویسٹ انڈیز نے 104 رنز کے بھاری مارجن سے جیت کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
Match 44 of 55
میچ 44 آسٹریلیا بمقابلہ بنگلادیش
سپر ایٹ کی اس میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 141 کا ٹارگٹ دیا
بنگلادیش کے اوپنر تنزد حسن صفر پر مچل سٹارک کے گیند پر بولڈ آوٹ ہوے۔۔
Match 48 of 55
میچ 48 آسٹریلیا بمقابلہ افغانستان
یہ اس ورلڈ کپ کا ایک تاریخی میچ تھا اس میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو 21 رنز سے شکست دی ۔۔ اس میچ میں آسٹریلیا کے اوپنر ٹریوس ھیڈ اننگ کی تیسری گیند پر نویں الحق کے ہاتھوں بولڈ آوٹ ہوے۔ اسی میچ کی وجہ سے آسٹریلیا سیمی فائنل میں نا پہنچ سکا
Match 50 of 55
میچ 50 ویسٹ انڈیز بمقابلہ جنوبی افریقہ
اس میچ میں افریقہ نے جیت حاصل کی مگر دونوں ٹیموں کے اوپنر شا اے ہوپ اور ہندریکس گولڈن ڈک پر اوٹ ھوے۔
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.