Skip to main content

What is Data Analysis Complete Book on Data analysis

What is Data Analysis Complete Book on Data analysis




یہ کہنا زیادہ درست ہوگا کہ ہم انسانی تاریخ کے ایک ایسے عہد میں جی رہے ہیں جہاں ہر طرف ڈیٹا ہی ڈیٹا ہے: درجہ حرارت اور سالانہ بارشوں/ برف باری کا ڈیٹا؛ وباؤں سے متاثر، ہلاک اور صحتیاب ہوجانے والوں کا ڈیٹا؛ عوامی صحت کا ڈیٹا؛ آبادی کا ڈیٹا؛ مہنگائی اور معاشیات کا ڈیٹا؛ زمین اور جائیداد کا ڈیٹا؛ سرکاری املاک کا ڈیٹا؛ ماضی کا ڈیٹا؛ حال کا ڈیٹا؛ اور تو اور، آنے والے وقت سے متعلق پیش گوئیوں کا ڈیٹا۔ غرض ہم اپنی زندگی کے کسی بھی شعبے پر نظر ڈالیں، وہاں ہمیں ’’ڈیٹا‘‘ ہی نظر آئے گا… اعداد و شمار کا ایک سمندر ہے جو ہمارے ارد گرد ٹھاٹھیں مار رہا ہے اور کسی سونامی کی طرح مسلسل بڑھتا ہی جارہا ہے۔

لیکن یہ ’’بگ ڈیٹا‘‘ (Big Data) ہمارے لئے صرف اسی وقت مفید ثابت ہوسکتا ہے جب ہم اسے سمجھنے کے قابل ہوں، اس کا تجزیہ کرسکیں اور اسے استعمال کرتے ہوئے اپنی منصوبہ بندی کو بہتر بنا سکیں؛ اور یہی وہ ضرورت ہے جسے پورا کرنے کیلئے جدید کمپیوٹر سائنس میں ’’ڈیٹا سائنس‘‘ کا وسیع شعبہ وجود میں لایا گیا ہے۔ زیرِ نظر کتاب، جو تین جلدوں میں ہے، ڈیٹا سائنس کے طالبعلموں کیلئے لکھی گئی ہے جسے پڑھ کر وہ ڈیٹا کی کھوج (ایکسپلوریشن) اور تجزیئے (اینالیسس) کے بارے میں نہ صرف سمجھ سکیں گے بلکہ عملی طور پر اسے سیکھ بھی سکیں گے۔

اس کتاب کی پہلی جلد ’’نم پائی‘‘ سے متعلق ہے؛ دوسری جلد ’’پانڈاز‘‘ کے بارے میں ہے؛ جبکہ تیسری جلد میں ’’میٹ پلاٹ لِب، سیبورن اور جی جی پلاٹ‘‘ کا احاطہ کیا گیا ہے۔

’’گفتگو پبلی کیشنز‘‘ اس سے پہلے بھی کمپیوٹر اور ڈیٹا سائنس کے موضوع پر کئی کتابیں شائع کرچکا ہے۔ اپنی اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہم نے یہ سلسلہ مزید آگے بڑھایا ہے تاکہ اردو زبان ایسے اہم موضوعات پر مواد کی قلت دور کی جاسکے۔ ’’ڈیٹا ایکسپلوریشن اینڈ اینالیسس‘‘ کے موضوع پر یہ اردو زبان میں سب سے پہلی کتاب ہے۔ قارئین کی جانب سے پذیرائی ہمارے حوصلے بلند کرے گی اور، ان شاء اللہ، مستقبل میں بھی ہم وطنِ عزیز کی علمی و فکری خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے۔

#DataAnalysis

#BigData

https://gufhtugu.com/data-analysis/

Comments

Popular posts from this blog

SBP New Currency Notes For EID in Pakistan 2023

SBP New Currency Notes For EID In Pakistan 2023 Registration For New Currency Notes For EID State Bank will not issue new notes on Eid But according to reliable sources state bank is starting new registration system for getting New Fresh currency in future.In this regard you are requested to get yourself registered through our website for getting latest information. کمینٹ میں نیچے دی گئی معلومات درج کریں۔اگلے 24 گھنٹوں میں آپ کو نزدیکی بینک سے 2 پیکٹ 10 والے نوٹ ایک 50 والا پیکٹ اور ایک 100 والا پیکٹ حاصل کرنے کے ایک کوڈ موصل  ہوگا ۔بینک میں کوڈ دیکر آپ مطلوبہ نوٹس *** حاصل سکتے ہیں  1.Name 2.NIC No 3.Mobile Number 4.City Name ***Subject to availability of Fresh New Currency Notes in your nearest Bank.

پاکستانی عوام کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار روپئے میں بیچا جا رہا ہے

بجلی بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق  بجلی کے بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق سمجھیں  اس سسٹم سے بجلی صارفین کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار روپئے میں بیچا جا رہا ہے  ۔یہ دو بل غور سے دیکھیں ۔۔ اس سے آپ کو واضح پتا چل جاۓ گا جے آپ کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار کا بیچا جا رہا ہے جو کے آپ کو اگلے 6 ماہ تک مزید تیس ھزار اضافی بل دینے پر مجبور کر دے گا ۔ BILL NO 1  UNIT USE 200 HUNDRED  Bill= 3083 BILL NO 2 UNIT USE 201 Bill 8154 200 Units Bill 3083 201 Units Bill 8154 فرق        5071 مطلب ایک یونٹ زیادہ یوز کرنے کی صورت میں آپ کا بل 5071 روپے زیادہ آسکتا ہے یہ اس غریب عوام کے زیادتی ہے ۔ ہے کوئی جو اسکا نوٹس لے مزید یہ کے یہ ریٹ آپ کو اگلے 6 ماہ تک مسلسل بھرنا ہوگا مطلب ایک یونٹ آپ کو 30000 ہزار کا پڑتا ہے پروٹیکٹ کیٹگری اگر آپ کا بجلی کا یوز مسلسل 6 ماہ تک 200 یونٹس سے کم ہے تو آپ پروٹیکٹ کیٹگری میں ہیں ۔ پروٹیکٹ کیٹگری دو قسم کی ہے ایک وہ جن کا بجلی کا یوز 6 ماہ تک 1 سے 100 یونٹ تک ہے انکو دو ریٹ چارج کئے جاتے ہیں اس کیٹگ...

STS IBA RECRUITMENT NOTES FOR BPS-05 TO BPS-15

STS IBA RECRUITMENT NOTES  FOR BPS-05 TO BPS-15  Services,General Administration and Coordination Department Sindh  recently announced screen test for Jobs in Sindh and invited applications from candidates to apply for screen test in three categories jobs in BPS-05 TO BPS -15 . We are providing preparation material and notes in Pdf  format so that candidates who will apply for jobs in future can prepare for test and interview. According to New Syllabus notes are prepared in following subjects including MCQs in:   1.GENERAL SCIENCE 2.PAKISTAN STUDIES 3.CURRENT AFFAIRS 4.COMPUTER 5.ENGLISH 6.GENERAL KNOWLEDGE 7.ISLAMIC STUDIES 8.MATHEMATICS 9.PAST PAPERS MCQs سنڌ ۾ اعلانيل 50هزار نوڪرين لاء 11لک، 54هزار، 400 درخواستون پهچي ويون، آء بي اي سکر جي ٽيسٽ واري اداري وٽ 5کان 15گريڊ جي نوڪرين لاء درخواستون پهتيون، جنهن ۾ مئٽرڪ پاس 4لک 30هزار اميدوارن ۽ انٽر پاس 4لک 50هزار ، گريجوئيٽ 2لک 74هزار 400 اميدوارن درخواستون جمع ڪرايون، درخواستن جي اسڪروٽني جو عمل شروع ٽيسٽ جي تار...