Skip to main content

Towards Meaningful and Enlightenimg English

Towards Meaningful and Enlightenimg English

English Learning Book


A book by Professor Ghulam Hussain Manganhar
Mastering English Through
Grammar,Vocabulary and Composition.


پروفیسر غلام حسین منگنہار صاحب کا نام وادیٔ مہران میں تعلیمی و تدریسی خدمات کے حوالے سے کسی روایتی تعارف کا محتاج نہیں۔ ان کا تعلق گاؤں ہنگورو، تحصیل پنو عاقل، ضلع سکھر، صوبہ سندھ سے ہے۔ انہوں نے اپنی پہلی ملازمت 1966ء میں پاکستان ریلوے سے شروع کی جہاں انہوں نے تقریباً 7 سال کام کیا۔ 1970ء میں انگریزی ادب میں ایم اے کیا اور 1973 کے اوائل میں حکومتِ سندھ کے محکمہ تعلیم میں انگریزی کے لیکچرار کی حیثیت سے شامل ہوئے۔ 1981ء میں انہیں سینٹرل اوورسیز ٹریننگ اسکالرشپ سے نوازا گیا اور انہوں نے کینیڈا کی ایک یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایک اور ماسٹرز ڈگری کے لئے تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں 1984ء میں آسٹریلیا کی ایک یونیورسٹی میں ڈھائی سال تک انگریزی ادب پر تحقیقی کام بھی کیا۔ اِس وقت وہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، سندھ میں انگریزی کے پروفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

پروفیسر منگنہار صاحب ایک طویل عرصے سے وفاقی اور صوبائی سروسز کے امیدواروں کو ٹیوشن فیس کے بغیر انگریزی مضمون اور کمپوزیشن پڑھاتے رہے ہیں۔ انہیں ایک سینئر استاد اور پاکستان بھر میں قابل رشک عہدوں پر فائز عہدیداروں اور مختلف مسابقتی امتحانات کے کامیاب امیدواروں کے استاد اور مینٹور ہونے کا فخر حاصل ہے۔ انہوں نے 50 سال سے زائد عرصے تک کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر انگریزی زبان پڑھائی ہے۔

یہ کتاب پانچ دہائیوں پر مشتمل، ان کے شاندار تعلیمی تجربے کا نچوڑ ہے کہ جو وقت کی ضرورت کے عین مطابق انگلش کمپوزیشن کے فن اور اہم فنکشنل ووکیبلری پر ایک جامع کتاب ہے۔ ویسے تو بازاروں میں انگلش کی درجنوں کتابیں دستیاب ہیں لیکن، بلامبالغہ، یہ کتاب پڑھنے والوں کو بہت مفید، دلچسپ، قابل اعتماد، تخلیقی مضامین سے بھرپور، بات چیت کی مہارت اور زبان کے بہترین علم کے حوالے سے نہایت قیمتی لگے گی۔

یہ انگریزی کی روایتی کتابوں سے بہت ہٹ کر ہے جس میں اسٹوڈنٹس کو حقیقی زندگی کے تجربات کی روشنی میں کمپوزیشن کے فن اور غلطیوں کی درستگی کرنا سکھایا گیا ہے۔ باذوق قارئین اس کتاب میں انگلش زبان کی معیاری ترکیب، گرامر کے عملی اصولوں، مختلف جملوں کے ڈھانچے، الفاظ کے مناسب استعمال اور تخلیقی مضامین لکھنے کے فن کے بارے میں مؤثر اور درست معلومات سے ضرور فائدہ حاصل کرینگے اور یقیناً انگریزی زبان و ادب کے شاگرد اس کتاب کو انتہائی قابل قدر اور اپنے اسٹڈی روم کی بہترین کتب میں سے پائیں گے۔

اس کتاب کو خریدنے کیلئے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

https://gufhtugu.com/towards-meaningful-and-enlightening-english/

#Gufhtugu

Comments

Popular posts from this blog

SBP New Currency Notes For EID in Pakistan 2023

SBP New Currency Notes For EID In Pakistan 2023 Registration For New Currency Notes For EID State Bank will not issue new notes on Eid But according to reliable sources state bank is starting new registration system for getting New Fresh currency in future.In this regard you are requested to get yourself registered through our website for getting latest information. کمینٹ میں نیچے دی گئی معلومات درج کریں۔اگلے 24 گھنٹوں میں آپ کو نزدیکی بینک سے 2 پیکٹ 10 والے نوٹ ایک 50 والا پیکٹ اور ایک 100 والا پیکٹ حاصل کرنے کے ایک کوڈ موصل  ہوگا ۔بینک میں کوڈ دیکر آپ مطلوبہ نوٹس *** حاصل سکتے ہیں  1.Name 2.NIC No 3.Mobile Number 4.City Name ***Subject to availability of Fresh New Currency Notes in your nearest Bank.

Teaching and Non Teaching Staff Required

Teaching and Non Teaching Staff Required The Begum Nusrat Bhutto Women University Sukker  Teaching and Non Teaching Jobs availabe. Last date to Apply 29-04-2025 D Begum Nusrat Pano Women's University Sukket Teaching and non-teaching  posts are vacant Applications are required from the eligible candidates of Begum Nusrat Bhutto Women University Sukkur for the teaching and non-teaching vacancies on a purely temporary basis in each department and on a purely temporary basis. All jobs will be made on a temporary basis for a period of 2 years on initial satisfactory performance. consideration will be given to women candidates based on the required eligibility criteria and preference will be given to them. The services of these appointees will be continued/fixed in the future on the regular establishment of Begum Nusrat Bhutto Women's University, Sukkur, on the creation of related posts, which will be on Contributory Pension Service. S:NO Name of Post Discipline Pay Scale 1. Profess...

احساس راشن پروگرام سے غریب عوام کس طرح مستفید ہوسکتی ہے

  احساس راشن پروگرام سے غریب عوام کس طرح مستفید ہوسکتی ہے   احساس راشن پروگرام 20 ملین خاندانوں میں سے ہر ایک کو آٹا، دالوں، گھی یا کوکنگ آئل کی خریداری پر ماہانہ 1000 روپے کی سبسڈی فراہم کرے گا۔ احساس راشن پروگرام: 20 ملین خاندانوں کو ہر ماہ 1000 روپے کی سبسڈی ملے گی اسلام آباد: احساس راشن پروگرام آٹا، دالوں، گھی یا کوکنگ آئل کی خریداری پر 20 ملین خاندانوں میں سے ہر ایک کو ماہانہ 1000 روپے کی سبسڈی فراہم کرے گا۔ قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر، وزیراعظم عمران نے بدھ کو اپنی ٹیلی ویژن تقریر میں غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے احساس راشن پروگرام کا اعلان کیا۔ احساس اور نیشنل بینک آف پاکستان نے ایک ٹیکنالوجی کی قیادت میں، ٹارگٹڈ سبسڈی کی تقسیم کا پروگرام تیار کیا ہے۔ فائدہ اٹھانے والوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے احساس اگلے ہفتے ایک رجسٹریشن پورٹل کھولے گا جو مستحق افراد کی رجسٹریشن شروع کر دے گا۔ رجسٹرڈ افراد کو راشن کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ 30 فیصد سبسڈی پر نامزد کریانہ یا یوٹیلیٹی اسٹورز سے آٹا، دالیں، گھی یا کوکنگ آئل خرید سکیں گے۔ دھوکہ دہی کو روکنے کے ...