New Electricity Rates In Pakistan 2023
New Tarrif |
بجلی کی نئی قیمتوں کے بعد ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف
6 روپے 50 پیسے کے اضافے کے بعد 32 روپے 3 پیسے فی یونٹ ہو گا جبکہ 401 سے 500 یونٹ کا سلیب تبدیل کرنے کے بعد 7 روپے 50 پیسے اضافے سے 35 روپے 24 پیسے کا پڑے گا۔
501 سے 600 یونٹ استعمال کرنے والوں کو ٹیرف 37 روپے 80 پیسے فی یونٹ ملے گا جبکہ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ تک ملے گا۔
یاد رہے کہ یہ تمام تر قیمتیں ٹیکسز کے بغیر ہیں۔ ماہرین کے مطابق ماہانہ 700 یا اس سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں کو تمام تر ٹیکسز ملا کر فی یونٹ تقریباً 50 روپے تک کا پڑ سکتا ہے۔
بجلی کتنی مہنگی ہوئی اور آپ کے بل پر کیا اثر پڑے گا؟
نینشل الیکٹرک پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے سے صارفین کو جو ایک یونٹ 24 روپے 82 پیسے کا پڑ رہا تھا اب وہی 29 روپے 78 پیسے کا پڑے گا۔
یعنی اگر آپ کے گھر میں ماہانہ چار سو یونٹ استعمال ہوتے ہیں تو پہلے آپ کا بل ٹیکس ملا کر تقریباً بارہ سے تیرہ ہزار آتا تھا جبکہ نئی قیمتوں کے مطابق اب وہی بل ٹیکس ملا کر تقریباً سولہ سے سترہ ہزار تک آ سکتا ہے۔
وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایسے صارفین جو ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرتے ہیں انھیں بجلی کا ٹیرف 3 روپے اضافے کے بعد 16 روپے 48 پیسے کا پڑے گا تاہم بجلی کے بینادی ایک یونٹ کی قیمت بجلی کے زیادہ استعمال کے ساتھ بڑھے گی۔
جیسا کہ 100 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف چار روپے اضافے کے بعد 22 روپے 95 پیسے ہو گا جبکہ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف پانچ روپے اضافے سے 27 روپے 14 پیسے ہو گا۔
چند ماہ پہلے حکومت پاکستان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ریلیف دیا جا رہا ہے جبکہ بہت سے صارفین نے ہمیں بتایا کہ انھیں ایسا کوئی ریلیف نہیں ملا تاہم کچھ صارفین ایسے بھی تھے، جنھوں نے یہ دعویٰ کیا کہ ایک دو ماہ کے لیے انھیں بجلی کے بل میں ریلیف ملا تھا۔
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.