Skip to main content

Cyclone Biparjoy Steps To Follow

Cyclone "BIPARJOY" Steps To Follow

Cyclone Biparjoy


The Very Severe Cyclonic Storm (VSCS) “ BIPARJOY” over northeast Arabian Sea moved further northnorthwestward during last 06 hours, and now lies near Latitude 21.2°N & Longitude 66.6°E at a distance of about 380km south of Karachi, 390km south of Thatta. Maximum sustained surface winds are 140-150 Km/hour gusts 170 Km/hour around the system center and sea conditions being phenomenal around the system center with maximum wave height 30 feet. The favorable environmental conditions (sea surface temperature of 29-30°C, low vertical wind shear & upper-level divergence) are in support to sustain its strength through the forecast period. 


 بجلی کی خراب لائنوں، پلوں، عمارتوں اور درختوں سے دور رہیں۔


- ٹی وی ریڈیو، اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعے موسم کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رہیں۔


- ضروری اشیا مثلاً خوراک، ادویات، پانی، اہم دستاویزات وغیرہ کی ایمرجنسی کٹ تیار رکھیں۔


- مقامی انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کریں اور ہنگامی صورتحال یا ضرورت پڑنے پر فراہم کردہ نمبرز پر رابطہ کریں۔


- اگر آپ کسی نشیبی علاقے میں رہائش پذیر ہیں تو ضروری سامان بالائی منزلوں پر منتقل کرلیں۔


- گھروں کے برآمدوں گیلریوں میں جو سامان بکھرا رکھا ہو اسے باندھ دیں کیوں کہ تیز ہوا کی صورت میں اس کے اڑ کر نقصان پہنچانے کا اندیشہ ہے۔


- آندھی آنے کی صورت میں باہر جانے سے گریز کریں کیوں کہ ہوا سے درخت، بورڈز وغیرہ گرنے کی صورت میں آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔


- اگر آپ کی گاڑی کھلی جگہ پر کھڑی ہے تو اس میں سے اپنی قیمتی اشیا نکال لیں اور اسے گتے یا موٹی چادر سے ڈھانپ دیں تا کہ وہ ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہے۔


- آندھی کے سبب گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے لہٰذا آنکھوں پر چشمہ اور چہرے پر ماسک پہنیں۔


- اگر گھر کی کوئی کھڑکی یا دروازہ کمزور ہو جس کے تیز ہوا کی صورت میں ٹوٹنے کا امکان ہو گتے، موٹی پلاسٹک یا چادر کی مدد سے اسے بھی محفوظ کرلیں۔


- گھر کے تمام افراد کو کھڑکیوں اور دروازوں سے دور مرکزی حصے میں رہنے کی تاکید کریں اس کے ساتھ ساتھ جھولتے تاروں اور ٹوٹی ہوئی اشیا کے حوالے سے محتاط رہیں۔


- بارشوں کے باعث بجلی کی بندش کا سامنا کرنے کے لیے موم بتی، ٹارچ یا ریچارجنگ لائٹ اور پنکھوں کو تیار رکھیں جبکہ جنریٹر وغیرہ کے لیے بھی ایندھن کا بندوبست کرلیں اس کے علاوہ اپنا موبائل فون چارج کرنا نہ بھولیں۔


- البتہ اگر آپ روشنی کے لیے موم بتی کا استعمال کرتے ہیں تو رات کو سونے سے قبل اسے لازمی بجھا دیں۔


- اس کے علاوہ گھر میں موجود ادویات، مرہم پٹی کے لیے درکار اشیا وغیرہ کو ایک جگہ اکٹھا کر کے رکھیں تا کہ ایمرجنسی کی صورت میں ڈھونڈنے میں پریشانی نہ ہو۔


- کچھ مقدار میں تیار خشک خوراک، پھل، بچوں کا دودھ، غذا، ڈائپر گھر میں موجود رکھیں تا کہ شدید بارش کی صورت میں باہر جانے کی نوبت نہ آئے۔


- اگر آپ کسی عمارت کی بالائی منزل پر رہتے ہیں تو نہ صرف پینے بلکہ واش روم میں استعمال کے لیے بھی پانی کا بندوبست کرلیں کیوں کہ اربن فلڈنگ کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں گھروں اور عمارتوں میں پانی داخل ہونے کی صورت میں زیر زمین ٹینکوں کا پانی آلودہ ہوسکتا ہے۔


- باوجود اس کے کہ گھر میں مذکورہ بالا تمام احتیاطی انتظامات کیے جائیں اپنی گاڑی/ موٹرسائیکل وغیرہ میں ایندھن بھروا کر رکھیں۔


صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کے لیے کسی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے کے لیے درج ذیل نمبر فراہم کیے گئے ہیں:


کنٹرول روم جنوبی: 021-99205628


کنٹرول روم کورنگی: 02199333926


کنٹرول روم کیماڑی: 02199333176


کنٹرول روم ملیر: 02199248916


کنٹرول روم بدین: 0297920013


کنٹرول روم ٹھٹہ: 02989200613


کنٹرول روم سجاول: 0298510833


اس کے علاوہ سندھ حکومت کی ایمبولینس سروس کا نمبر 1122 بھی اپنے اور اپنے اہلِخانہ کے موبائل فونز میں محفوظ رکھیں۔

Comments

Popular posts from this blog

SBP New Currency Notes For EID in Pakistan 2023

SBP New Currency Notes For EID In Pakistan 2023 Registration For New Currency Notes For EID State Bank will not issue new notes on Eid But according to reliable sources state bank is starting new registration system for getting New Fresh currency in future.In this regard you are requested to get yourself registered through our website for getting latest information. کمینٹ میں نیچے دی گئی معلومات درج کریں۔اگلے 24 گھنٹوں میں آپ کو نزدیکی بینک سے 2 پیکٹ 10 والے نوٹ ایک 50 والا پیکٹ اور ایک 100 والا پیکٹ حاصل کرنے کے ایک کوڈ موصل  ہوگا ۔بینک میں کوڈ دیکر آپ مطلوبہ نوٹس *** حاصل سکتے ہیں  1.Name 2.NIC No 3.Mobile Number 4.City Name ***Subject to availability of Fresh New Currency Notes in your nearest Bank.

Teaching and Non Teaching Staff Required

Teaching and Non Teaching Staff Required The Begum Nusrat Bhutto Women University Sukker  Teaching and Non Teaching Jobs availabe. Last date to Apply 29-04-2025 D Begum Nusrat Pano Women's University Sukket Teaching and non-teaching  posts are vacant Applications are required from the eligible candidates of Begum Nusrat Bhutto Women University Sukkur for the teaching and non-teaching vacancies on a purely temporary basis in each department and on a purely temporary basis. All jobs will be made on a temporary basis for a period of 2 years on initial satisfactory performance. consideration will be given to women candidates based on the required eligibility criteria and preference will be given to them. The services of these appointees will be continued/fixed in the future on the regular establishment of Begum Nusrat Bhutto Women's University, Sukkur, on the creation of related posts, which will be on Contributory Pension Service. S:NO Name of Post Discipline Pay Scale 1. Profess...

احساس راشن پروگرام سے غریب عوام کس طرح مستفید ہوسکتی ہے

  احساس راشن پروگرام سے غریب عوام کس طرح مستفید ہوسکتی ہے   احساس راشن پروگرام 20 ملین خاندانوں میں سے ہر ایک کو آٹا، دالوں، گھی یا کوکنگ آئل کی خریداری پر ماہانہ 1000 روپے کی سبسڈی فراہم کرے گا۔ احساس راشن پروگرام: 20 ملین خاندانوں کو ہر ماہ 1000 روپے کی سبسڈی ملے گی اسلام آباد: احساس راشن پروگرام آٹا، دالوں، گھی یا کوکنگ آئل کی خریداری پر 20 ملین خاندانوں میں سے ہر ایک کو ماہانہ 1000 روپے کی سبسڈی فراہم کرے گا۔ قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر، وزیراعظم عمران نے بدھ کو اپنی ٹیلی ویژن تقریر میں غریبوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے احساس راشن پروگرام کا اعلان کیا۔ احساس اور نیشنل بینک آف پاکستان نے ایک ٹیکنالوجی کی قیادت میں، ٹارگٹڈ سبسڈی کی تقسیم کا پروگرام تیار کیا ہے۔ فائدہ اٹھانے والوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے احساس اگلے ہفتے ایک رجسٹریشن پورٹل کھولے گا جو مستحق افراد کی رجسٹریشن شروع کر دے گا۔ رجسٹرڈ افراد کو راشن کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے وہ 30 فیصد سبسڈی پر نامزد کریانہ یا یوٹیلیٹی اسٹورز سے آٹا، دالیں، گھی یا کوکنگ آئل خرید سکیں گے۔ دھوکہ دہی کو روکنے کے ...