Sons Of Tando Adam By Sadiq Shaikh
28 مئ 2023 بروز اتوار کراچی
"سنز آف ٹنڈوآدم" کے عظیم الشان پروگرام میں شرکت
تحریر محمد صادق شیخ ٹنڈوآدم
جیسے ہی پروگرام میں شرکت کے لئے منزل پر پہنچتے تو ایک مخصوص خوشی جو مسلسل ہورہی تھی.. اور ہر ایک شخص کی آنکھوں میں خاص چمک جھلک رہی تھی ہر اک شخصیت پہل کی دوڑ میں شامل تھی اور ایک دوسرے کو گلے لگا رہی تھی.. اور جو مسکراہٹیں بکھر رہی تھی وہ بہت ہی انمول تھی... پروگرام میں ایسے بھی لوگ تھے جو 30 سال بعد ایک دوسرے گلے لگا رہے تھے.. "سنز آف ٹنڈوآدم" ایک ایسا کارنامہ انجام دے چکا ہے کہ اس پروگرام میں شرکت کرنے والے اس عظیم الشان پروگرام کو کبھی نہیں بھلا پائیں گے..
اس پروگرام میں ڈاکٹرز، انجینئرز، بلڈرز، پروفیسرز، اساتذہ، صحافی، وکلاء، ٹرانسپورٹرز، سیاسی، سماجی، کاروباری، سوشل ورکرز، اسپورٹس، سیاحت سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی..
اس پروگرام کا مقصد صرف اور صرف محبتیں اور خوشیاں بانٹنا تھا... مہنگائی، نفسہ نفسی کے دور میں ٹنڈوآدم کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے "سنز آف ٹنڈوآدم" نے ایسی مثال قائم کردی ہے جو سندھ اور پاکستان کے دوسرے شہر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے ایک خواب ہوگا۔
اس عظیم الشان پروگرام منعقد کروانے پر میں Sons of Tando Adam سنز آف ٹنڈوآدم کی پوری ٹیم کو سلوٹ پیش کرتا ہوں۔
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.