بجلی اور گیس کے بل زیادہ کیوں آرھے ہیں

 بجلی اور گیس کے بل زیادہ کیوں آرھے ہیں 






پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ 
کیا ہے ؟
بجلی کے بل زیادہ کیوں آرھے ہیں ؟
گیس کے بل میں فکس چارج 50 روپے کی جگہ 500 روپے کیوں
  لگ رہے ہیں ؟۔ان سارے سوالوں کے جواب جاننے کے لئے آپ کو پورا کالم پڑھنا پڑے گا ۔
بجلی صارفین پروٹیکٹ کیٹگری میں آنے کے لئے کیا کریں 
بجلی کی پروٹیکٹ کیٹگری کا مطلب آپ کا بجلی کا بل گزرشتہ 6 ماہ سے مسلسل 200  یونٹ سے کم ہو تو آپ کا  بجلی کا بل کم آئے گا ۔اگر آپ نے 199 یونٹ استمال کئے ہیں تو آپ کو   یہ ریٹ لاگو ہوگا 
1-50    unit       50*3.95  rupees per unit
1-100  unit      100* 7.74    rupees per unit
101-199 unit   99*  10.060 rupees per یونٹ
مطلب 199 یونٹ پر پہلے 100 یونٹ 7.74 روپئے کے حساب سے اور اگلے 99 یونٹ 10.06 روپئے کے حساب سے چارج ہونگے ۔آپ کو بجلی کا بل دو سلیب  میں لگایا جاۓ گا 

مگر آپ کا بل گزرشتہ 6 ماہ میں سے  کسی بھی ماہ  200 یونٹ سے زیادہ ہے تو آپ اگلے 6 ماہ تک نان پروٹیکٹ کیٹگری میں شامل ھوجائیں گے مطلب آپ امیر کیٹگری میں ہونگے جسکو زیادہ ریٹ لگے گا 
یہ اضافہ سیپٹمبر 2022 سے کیا گیا ہے 
نان پروٹیکٹ کیٹگری میں آپ کو  صرف ایک ہی سلیب میں بل چارج کیا جاۓ گا ۔جس کے ریٹ یہ۔ہیں 
1-100     per unit    13.48
1-200     per unit    18.95
1-300     per unit    22.14
1-400     per unit    25.53
1-500     per unit    27.74
1-600     per unit    29.16 
1-700     per unit    30.30
1-800     per unit    35.22
گیس کے بل میں 500 روپئے فکس چارجز کیوں لگ کے آرہے ہیں ؟
بجلی کے بل کی طرح گیس کے بل میں بھی حکومت پاکستان نے پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری نافذ کردی ہے جس کے تحت اگر آپ کے یونٹ 100 سے زیادہ ہونگے تو نا صرف آپ کو پر یونٹ ریٹ زیادہ لگے گا اس کے ساتھ ساتھ میٹر رینٹ جو کے 40 یا 50 روپیہ ماہانہ آتا تھا وہ بھی 500 روپیہ فکس چارجز کے طور پر دینا پڑے گا ۔یہ اضافہ جنوری 2023 سے لاگو ہوگیا ہے اور اس ماہ ایڈجسٹمنٹ کے کالم میں اس کا ڈفرنس بھی لیا گیا ہے ۔البتہ 100 یونٹس سے کم گیس استمال کرنے والوں کے صرف سلیب ریٹ میں اضافہ کیا گیا ہے مگر فکس چارجز یا میٹر رینٹ 40 یا 50 روپیہ ہی رہے گا ۔

Electricity Protect category

Electricity NON-Protect category


Comments