لیکچرر کے امتحان کی تیاری کیسے کریں
لیکچرار کی تیاری کے لیے ٹپس
متعلقہ مضمون کا انٹر سے ماسٹرز ڈگری تک مکمل سلیبس تیار کریں
مارکیٹ میں موجود 2/3 بہترین کتب کا انتخاب کر کے اچھی طرح تیار کریں مثلاً کاروان/ ایڈوانسڈ/ مجید سنز /علمی
جرنل نالج کی 1/2 بہترین کتب کا مطالعہ کریں مثلاً کارواں علمی اور جہانگیر ولڈ ٹائمز
ملکی اور بین الاقوامی حالات حاضرہ پہ نظر رکھیں بڑے نیوز چینلز پہ روزانہ خبریں سنیں، ٹاک شوز اور اخبارات کے کالم پڑھیں
انگریزی بول چال میں مہارت حاصل کریں انگریزی اخبارات کا مطالعہ کریں
خود اعتمادی بڑھانے کی کوشش کریں، شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر لیکچر دینے کی پریکٹس کریں
اپنی اہلیت قابلیت اور قسمت پہ اعتماد کریں
رشوت اور سفارش پہ کبھی یقین نہ کریں
کبھی احساس کمتری کا شکار نہ ہوں جو لوگ ہمارے مد مقابل ہوتے ہیں وہ ہم جیسے ہی ہوتے ہیں کوئی نیوٹن نہیں ہوتا
آپ کی سیلیکشن کا تعلق اس بات سے ہرگز نہیں کہ آپ کتنے ذہین و فطین ہیں کیونکہ
مقابلہ جاتی امتحانات میں قائدانہ صلاحیت، اہلیت اور شخصیت دیکھی جاتی ہے
Recruitment is process of selecting right person at right post
انٹرویو میں آپ نے یہ ثابت کرنا ہے کہ آپ اس پوسٹ کے لیے اہل ترین اور موزوں ترین شخص ہیں مطلب آپ عام امیدواروں سے مختلف منفرد اور نمایاں ہیں
انٹرویو کے دن سینٹر پہ جا ک
بالکل بھی نہیں کرنا اور واپس آنے والے امیدواروں سے بالکل نہیں پوچھنا کہ اندر کیا چل رہا ہے
کیونکہ ایسا کرنے سے آپ خوفزدہ ہو جائیں گے....
ایسا بہت کچھ پوچھا جاتا ہے جو ہمیں یاد نہیں ہوتا......
اس، کے علاوہ ہر امیدوار کے لیے ایک الگ ماحول اور سوالنامہ ہوتا ہے......
پینل میں موجود سربراہ اور ماہر نفسیات باڈی لینگویج اور تعلیمی قابلیت کے مطابق آپ سے سوال کرتے ہیں سارا ریکارڈ پہلے سے ہی ان کے ٹیبل پر موجود ہوتا ہے
اگر آپ کسی وجہ سے سیلیکٹ نہیں ہو پاتے تو حوصلہ مت ہاریں بلکہ مختلف مقابلہ جاتی امتحانات میں شامل ہوتے رہیں کیا معلوم آپ ایک اچھے لیکچرار کی بجائے ہیڈ ماسٹر سیلیکشن ہو جائے یا آپ کامیاب کاروباری شخصیت ثابت ہوں
اللَّهُ تعالیٰ کا کرم ہوتا ہے...... تو ماحول ہمارے حق میں بن جاتا ہے جب سیلیکشن ہونی ہوتی بندہ پر اعتماد پر عزم اور اپنے آپ کو مضبوط محسوس کرتا ہے بندے میں حیران کن خوبیاں اچانک عیاں ہونے لگتی ہیں...... جب سیلیکشن نہیں ہونی ہوتی ساری محنت بے کار چلی جاتی ہے موقع پر اوسان خطا ہو جاتے ہیں......
ہمارا مقام اللَّهُ تعالیٰ کی عطاء ہے ہماری محنت کا نتیجہ نہیں.....
اس سے کرم کے طلبگار رہنا چاہیے......
جب کرم ہوتا ہے حالات بدل جاتے ہیں
جب تک ناکامی کا خوف آپ کے سر پر سوار رہے گا تب تک کامیابی نہیں ملے گی.....
کامیابی کا یقین ناکامی کے خوف پہ غالب رہنا چاہیے
ٹیم گیٹ جاب ان پاکستان
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.