56 ایس ڈی اوز اور آر اوز کی برطرفی کے خلاف 6 ستمبر کو احتجاجی دھرنے کا اعلان
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین اور پسکو انجینئرز ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر 56 ایس ڈی اوز اور آر اوز کی برطرف کے خلاف 6 ستمبر 2021ء بروز پیر سے صوبہ بھر میں احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان گذشتہ روز پسکو ہیڈکوارٹر شامی روڈ پشاور میں واپڈا ہائیڈرو یونین اور انجینئرز ایسوسی ایشن کی مشترکہ احتجاجی جلسہ سے صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال اور ایسوسی ایشن کے صدر ریاض خان نے پسکو انجینئرز اور ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے نورالامین حیدرز، عمر افتخار ظفر، یاسر کامران، شفیع اللہ نے بھی خطاب کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 45 ایس ڈی اوز اور 11 آر اوز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا۔ ایک سال کی مدت پوری ہونے پر پسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور پسکو انتظامیہ نے مزید ایکسٹینشن دینے سے انکار کردیا ہے۔ واضح رہے کہ احتجاجی جلسہ سے حاجی محمد اقبال ʼ ریاض خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ ادارہ واپڈا کی تباہی و بربادی اور مالی طور پر غیر مستحکمʼ مہنگی ترین بجلی کا ذمہ دار موجودہ اور سابق حکومتیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ واپڈا کو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں بناکر واپڈا جیسے مافع بخش ادارہ کو نہ صرف تباہی و بربادی کے دھانے پر لاکھڑا کردیا ہے۔ بلکہ عالمی مالیاتی ادارہ کی ایماء پر مہنگی ترین تھرمل معاہدے کرکے نہ صرف عوام کو مہنگی ترین بجلی خرید نے پر مجبور ہے بلکہ ملکی معیشت کا بھی جنازہ نکال دیا ہے۔ انہوں نے حکومت ʼبی او ڈی پسکو اور پسکو انتظامیہ کو خیبر دار کیا کہ فوری طور پر ایس ڈی اوز اور آر اوز کو ایکسٹنشن سمیت پسکو اور ٹسکو میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیا جائے۔ اور ملک و قوم کی روشن مستقبل کی خاطر ملک بھر کی جملہ تقسیم کار کمپنیوں کو تحلیل کرکے ماضی کی طرح واپڈا میں ضم کیا جائے ۔ تاکہ غیر ضروری اخراجات پر قابو پاکر واپڈا کو ایک منافع بخش ادارہ بنایا جاسکے۔ واضح رہے کہ 6 ستمبر 2021ء کو پسکو انجینئرز اور ہزاروں ورکرز پسکو ہیڈکوارٹر شامی روڈ پشاور میں مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دیں گے۔
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.