HYDRO UNION PROTEST AGAINST PRIVATIZATION IN ISLAMABAD
Thousands of Employees from all Disco's gathered at Press Club Islamabad to Protest against anticipated Privatiztion of Power companies and Outsourcing of feeder Under Leadership of Hydro Union Chairmain Abdul Latif Nizamani today on 09 March 2023.
Later after prtoest Minister of Power and Energy Khuram Dastgeer invited Hydro Union leaders and held discussions.
واپڈا کے ایک لاکھ پچاس ہزار کارکنوں کی نمائندہ اور ملک کی سب سے بڑی مزدور تنظیم آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے) کے زیراہتمام بجلی کمپنیوں کی مجوزہ نجکاری اور 11کے وی فیڈرز اور ریڈنگ کے شعبوں کی آئوٹ سورسنگ، اشیائے صرف کی کمرتوڑ مہنگائی، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے، بیروزگاری کے سیلاب، محکمہ بجلی میں سٹاف کی کمی اور بھرتیوں کے عمل میں غیر ضروری تاخیر اور واپڈاکارکنوں کو درپیش دیگرمسائل و مشکلات کے خلاف آج09مارچ2023 بروز جمعرات کو اسلام آباد میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
ملک کے چاروں صوبوں کی تمام بجلی کمپنیوں سے آنے والے واپڈا ملازمین کے قافلے جمعرات کی صبح 11بجے نیشنل پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے جہاں سے بزرگ مزدور راہنما اور یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خورشید احمد، مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی (سندھ)، جوائنٹ صدر حاجی رمضان اچکزئی (بلوچستان)، چیئرمین گوہر تاج (خیبر پختونخوا)، نوشیر خان،خیبر پختونخوا کے صوبائی چیئرمین حاجی اقبال خان، صوبائی سیکرٹری نورالامین، اور دیگربجلی کمپنیوں کے عہدیداران اور مزدور راہنمائوں کی قیادت میں پرامن ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ کیا گیا ۔ مظاہرے میں انجینئرز ایسوسی ایشن سمیت آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن (رجسٹرڈ)سے ملحقہ دیگر تنظیموں کے نمائندگان اورکارکن بھی شریک ہوئے۔
Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.