بجلی کے بل پر سبسڈ ی حاصل کرنے کا طریقہ
سب سے پہلے یہ نوٹ کر لیں
بار کوڈ سکین یا رجسٹریشن کے لئے کسی کو پیسے نا دیں
بجلی کے صارفین کو اس ماہ جو بجلی کے بل موصول هوئے ہیں اس پر لگے بار کوڈ نے انکو پریشان کردیا ہے ۔بار کوڈ کے نیچے لکھا ہے کے اس بار کوڈ کو سکین کر کے اپنی رجسٹریشن کروائیں بصورت دیگر آپ کو جو سبسڈی مل رہی ہے وہ ختم کر دی جاۓ گی
آپ کو کرنا کیا ہے
اس لنک کو کلک کریں
css.pitc.com.pk
ضروری اعلان نوٹ کر لیں
۔ درخواست دینے یا اہلیت چیک کرنے کے لیے بالکل کوئی فیس نہیں ہے۔
اس پروگرام کے نام پر کسی سے بھی پیسے مانگنے والے سے ہوشیار رہیں۔
📢 *انتہائی اہم معلومات: بجلی کے بلوں پر سبسڈی کا نیا سرکاری قانون!*
تمام عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے ایک نیا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس سے عام عوام (خاص طور پر غریب طبقہ جو صرف بل لیتا ہے اور جا کر جمع کروا آتا ہے) شدید متاثر ہو سکتا ہے۔ عام لوگوں کو ان ہیرا پھیریوں کا علم نہیں ہوتا، اس لیے اس پیغام کو غور سے پڑھیں۔
🛑 *مسئلہ کیا ہے؟*
- اس ماہ کے بجلی کے بلوں پر، جن صارفین کے *200 سے کم یونٹ* استعمال ہوئے ہیں، ان کے بل پر گورنمنٹ نے ایک
QR Code* دیا ہے۔
- اس کوڈ پر لکھا ہے کہ گورنمنٹ آپ کو 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے پر سبسڈی دے رہی ہے۔
- *شرط:* اگر آپ اس سبسڈی کو آئندہ بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں، تو آپ کو یہ کوڈ اسکین کر کے اپنی معلومات کی تصدیق کرنی ہوگی۔
عمل نہ کرنے کا نقصان
- اگر آپ یہ عمل نہیں کریں گے، تو آپ کی 200 یونٹ والی *سبسڈی اگلے ماہ سے ختم* کر دی جائے گی۔
- سبسڈی ختم ہونے کی صورت میں، پہلے ہی یونٹ سے آپ پر وہی ریٹ لاگو ہوگا جو 201 یا اس سے زائد یونٹ والے کو لگتا ہے۔
- یاد رہے کہ اگر یہ ریٹ ایک بار لگ گیا، تو اگلے *6 ماہ تک* یہی بھاری ریٹ لگتا رہے گا۔
بجلی کے بلوں میں فکس چارجز لگا دئیے گئے
- *نوٹ:* باقاعدہ بل پر یہ بات لکھی ہوئی ہے کہ اگر تصدیق نہیں کریں گے تو 200 یونٹ والی سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔ ہزاروں غریب لوگ ایسے ہوں گے جن کو اس چیز کا علم ہی نہیں ہوگا اور اگلے ماہ سے ان کا بل اچانک بہت زیادہ آنا شروع ہو جائے گا۔
📲 *اسکین اور تصدیق کرنے کا طریقہ (بہت آسان):*
ہر وہ بل جس پر 200 سے کم یونٹ استعمال ہوئے ہیں، اس پر *2 QR کوڈ
* ہوں گے۔ آپ نے درج ذیل طریقے سے عمل کرنا ہے:
- *کوڈ اسکین کریں:* بل پر موجود *اوپر والے کوڈ کو* (جس پر سبسڈی کا ذکر ہے) اپنے ٹچ موبائل کے کیمرے یا QR اسکینر سے اسکین کریں۔
- *ویب سائٹ پر جائیں:* اسکین کرتے ہی موبائل آپ کو براہِ راست متعلقہ سرکاری ویب سائٹ پر لے جائے گا۔
- *ڈیٹا چیک کریں:* وہاں موجود اپنا ڈیٹا (معلومات) دیکھیں اور فارم کو OKAY کریں۔
*او ٹی پی (OTP) کوڈ درج کریں:* تصدیق کرنے پر آپ کے موبائل سم نمبر پر ایک کوڈ (SMS) آئے گا، وہ کوڈ وہاں لکھیں اور *Verify* پر کلک کریں۔
- *مراحل مکمل:* ایسا کرنے کے بعد اسکرین پر *VERIFIED* لکھا ہوا آ جائے گا، جس کا مطلب ہے آپ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
📊 *ریٹ کا فرق (مثال کے طور پر):*
- *سبسڈی کے ساتھ (موجودہ ریٹ):* ابھی 100 یونٹ تک تقریباً 10 روپے فی یونٹ ہے، اور 101 سے 199 یونٹ پر تقریباً 14 روپے ہے۔
- *سبسڈی ختم ہونے کے بعد (نیا ریٹ):* اگر اسکین والا کام نہیں کریں گے تو پہلے ہی یونٹ سے *رہائشی بل پر 25 سے 27 روپے* اور *کمرشل پر 38 روپے* فی یونٹ کا ریٹ لگے گا۔
🤝 *آپ سے اپیل:*
تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ اپنے بلوں پر یہ کام خود بھی کریں اور اپنے آس پاس موجود غریب، سادہ لوح اور ان پڑھ لوگوں کی بھی مدد کریں تاکہ کسی کا نقصان نہ ہو۔ اس معلومات کو ہر جگہ پہنچائیں تاکہ سب کا بھلا ہو سکے!

Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.