Skip to main content

HESCO LAAR circle steps towards Zero Load shedding

HESCO LAAR circle steps towards Zero Load shedding




لوڈشیڈنگ فری نظام کے قیام کیلئے سرکل لاڑ کا اہم اقدام


ایس ایس سرکل لاڑ سہیل احمد شیخ کا پھلیلی سب ڈویژن کا دورہ، سیکیورنگ عمل تیز کرنے کی ہدایت


حیسکو چیف ایگزیکٹو فیض اللہ ڈاہری کی ہدایت پر حیسکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات میں تیزی آ گئی۔


سرکل لاڑ سہیل احمد شیخ کا پھلیلی سب ڈویژن کا دورہ، مختلف فیڈرز پر جاری سیکیورنگ کے کام کا تفصیلی جائزہ،


ایکسین پھلیلی زوہیب شیروانی، کاشف میئو اور دیگر لائن اسٹاف بھی ہمراہ موجود تھے، 


جنہوں نے جاری کاموں اور پیشرفت سے ایس ای سھیل احمد شیخ کو بریفننگ دی اور آگاہ کیا، 


دورے کے دوران کلاتھ مارکیٹ ڈومینوں والے فیڈر کی سیکیورنگ کا معائنہ کیا گیا، 


جسے مکمل اقدامات کے بعد لوڈشیڈنگ فری قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ، مکمل فری فیڈرز کا بھی جائزہ لیا گیا، جس سے علاقے کے صارفین کو بڑا ریلیف ملا اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنائی گئی۔ شہریوں نے اس پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا،


سرکل لاڑ سہیل احمد شیخ اور ایکسین زوہیب شیروانی نے تارہ چند میمن فیڈر کا بھی دورہ کیا جو جلد لوڈشیڈنگ فری فیڈر بننے جا رہا ہے حکام کے مطابق اس فیڈر کی سیکیورنگ کا کام تیزی سے جاری ہے اور جلد مکمل کر لیا جائے گا، 


اس موقع پر سہیل احمد شیخ نے ایکسین زوہیب شیروانی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حیسکو کا مقصد صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح ہدایت کی کہ سیکیورنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ فیڈرز جلد از جلد لوڈشیڈنگ فری بنائے جا سکیں اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے حیسکو حکام کے مطابق یہ اقدامات ادارے کے زیرو لوڈشیڈنگ وژن کا اہم حصہ ہیں، جس کے تحت مرحلہ وار فیڈرز کی بہتری اور سیکیورنگ کے ذریعے صارفین کو دیرپا ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے مستقبل قریب میں مزید فیڈرز کو بھی لوڈشیڈنگ فری بنا کر بجلی کی مستحکم اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

Popular Posts

پاکستانی عوام کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار روپئے میں بیچا جا رہا ہے

بجلی بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق  بجلی کے بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق سمجھیں  اس سسٹم سے بجلی صارفین کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار روپئے میں بیچا جا رہا ہے  ۔یہ دو بل غور سے دیکھیں ۔۔ اس سے آپ کو واضح پتا چل جاۓ گا جے آپ کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار کا بیچا جا رہا ہے جو کے آپ کو اگلے 6 ماہ تک مزید تیس ھزار اضافی بل دینے پر مجبور کر دے گا ۔ BILL NO 1  UNIT USE 200 HUNDRED  Bill= 3083 BILL NO 2 UNIT USE 201 Bill 8154 200 Units Bill 3083 201 Units Bill 8154 فرق        5071 مطلب ایک یونٹ زیادہ یوز کرنے کی صورت میں آپ کا بل 5071 روپے زیادہ آسکتا ہے یہ اس غریب عوام کے زیادتی ہے ۔ ہے کوئی جو اسکا نوٹس لے مزید یہ کے یہ ریٹ آپ کو اگلے 6 ماہ تک مسلسل بھرنا ہوگا مطلب ایک یونٹ آپ کو 30000 ہزار کا پڑتا ہے پروٹیکٹ کیٹگری اگر آپ کا بجلی کا یوز مسلسل 6 ماہ تک 200 یونٹس سے کم ہے تو آپ پروٹیکٹ کیٹگری میں ہیں ۔ پروٹیکٹ کیٹگری دو قسم کی ہے ایک وہ جن کا بجلی کا یوز 6 ماہ تک 1 سے 100 یونٹ تک ہے انکو دو ریٹ چارج کئے جاتے ہیں اس کیٹگ...