Abdul Majid Jatoi appointed as New DG Hesco Mirad
بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد عبدالماجد جتوئی ڈائریکٹر جنرل میراڈ حیسکو تعینات۔
حیسکو ترجمان کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد عبدالماجد جتوئی کو ڈائریکٹر جنرل میراڈ حیسکو تعینات کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے نئے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال کر باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ عبدالماجد جتوئی اس سے قبل حیسکو میں ڈائریکٹر جنرل میراڈ کے عہدے کے اضافی فرائض سرانجام دے رہے تھے اور ان کا شمار حیسکو کے سینئر اور قابل افسران میں ہوتا ہے۔
اس موقع پر حیسکو چیف نے عبدالماجد جتوئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محنت، لگن اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دینے والے افسران ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عبدالماجد جتوئی اپنے نئے عہدے پر بھی اسی جذبے کے ساتھ خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ مبارکباد دینے والوں میں حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیض اللہ ڈاہری کے علاوہ چیف انجینیئر (پلاننگ) ذوالفقار علی میمن اور ایس ڈی او / کوآرڈینیٹر ولیداد چانڈیو و دیگر افسران بھی شامل تھے۔

Comments
Post a Comment
Thanks for Comments.We will contact soon.