Skip to main content

Real Fact check about over reading of electricity reading in HESCO and other Disco's

Real Fact check about over reading of electricity reading in HESCO and other Disco's

اضافی میٹر ریڈنگ اور اصل حقیقت


AI generated image


میٹر ریڈر جان بوجھ کر 200 یونٹس سے زیادہ کی ریڈنگ کرتا ہے یا 30 دنوں سے زیادہ دنوں کی ریڈنگ کرتا ہے جس سے بل 200 یونٹس سے کراس کر جاتا ہے 
ایک سفید جھوٹ کی اصل حقیقت
#electricitybills 
#Hescobills
#Discos
#Wapda
اس پوسٹ کے مطابق میٹر ریڈر نے 33 دن کی ریڈنگ کی اور یونٹ 205 آگئے اب اصل حقیقت سمجھیں کیوں کے اگر میٹر ریڈر اگر 30 سے دن سے زیادہ یا کم دنوں کی ریڈنگ کرے تو حکومت پاکستان نے تمام بجلی کمپنیز کے بلنگ میں ایک سافٹ ویئر نافذ کردیا ہے جس کو پرو ریٹا کہا جاتا ہے جو بلنگ 30 دن کی کر دیتا ہے اسکی مثال کچھ یوں ہے اگر میٹر ریڈر نے 33 دنوں کی ریڈنگ 205 یونٹ کی تو یہ سافٹ ویئر اس فارمولے سے اسکی ریڈنگ 186 unit کی  اس طرح کرے گا 
205/33= 6.21 unit per day 
30* 6.21=  186 unit 
اور اگر میٹر ریڈر نے مثال کی طور پر 28 دن کی ریڈنگ کی اور میٹر میں 190 یونٹ هوئے تو بلنگ کچھ اس طرح کی ہوگی
190/28= 6.785 unit per day
30* 6.785= 203 units 
تو یہ ذہن سے نکال دیں کے میٹر ریڈر جان بوجھ کر 200 یونٹس سے اوپر کی ریڈنگ کرتا ہے ۔۔ریڈنگ 30 دن سے زیادہ یا کم دنوں کی۔ہوسکتی ہے کیوں کے درمیان میں ہفتہ اتوار یا کوئی عام تعطیل ہوتی رہتی ہیں جیسے عید 23 مارچ 14 اگست عاشورہ عید میلاد نبی ص لیبر ڈے کشمیر ڈے اور وغیرہ وغیرہ۔۔مگر حکومت پاکستان کا نافذ کردہ پرو ریٹا سسٹم بلنگ 30 دن کی کرتا ہے۔
تصویر کے نیچے ایک بل دیا گیا جس میں صارف نے 190 یونٹ یوز کیے ہیں مگر اس ماہ عید کی وجہ سے 33 دنوں کی ہوگئی تو پرو ریٹا سسٹم نے ریڈنگ 173 یونٹ کی کردی اور status کے کالم میں 17 یونٹس outstanding لکھ کر آگئے ہیں جس سے آپ سمجھ سکتے ہیں کے میٹر ریڈر ریڈنگ 30 دن سے زیادہ کی کرے یا کم دنوں کی آپ کا بل پرو ریٹا سافٹ ویئر ایوریج کر کے 30 دنوں کی کرے گا۔
آپ کو احتجاج حکومت پاکستان کے 2023 میں نافذ کردہ پروٹیکٹ کیٹگری اور ان پروٹیکٹ کیٹگری کے خلاف کرنا چاہیے جس سے 200 یونٹ کا بل 3083 اور 201 یونٹ کا بل 8154 کا آتا ہے مطلب اضافی ایک۔یونٹ 5071 یونٹ کا اور آپ مزید 6 ماہ اسی کیٹگری میں رہتے ہیں ۔۔حکومت پاکستان عوام کو بیوقوف بنانا بند کریں اور یہ پروٹیکٹ اور ان پروٹیکٹ کیٹگری کا نظام بند کرے یا تبدیل کرے۔

Comments

Popular Posts

پاکستانی عوام کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار روپئے میں بیچا جا رہا ہے

بجلی بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق  بجلی کے بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق سمجھیں  اس سسٹم سے بجلی صارفین کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار روپئے میں بیچا جا رہا ہے  ۔یہ دو بل غور سے دیکھیں ۔۔ اس سے آپ کو واضح پتا چل جاۓ گا جے آپ کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار کا بیچا جا رہا ہے جو کے آپ کو اگلے 6 ماہ تک مزید تیس ھزار اضافی بل دینے پر مجبور کر دے گا ۔ BILL NO 1  UNIT USE 200 HUNDRED  Bill= 3083 BILL NO 2 UNIT USE 201 Bill 8154 200 Units Bill 3083 201 Units Bill 8154 فرق        5071 مطلب ایک یونٹ زیادہ یوز کرنے کی صورت میں آپ کا بل 5071 روپے زیادہ آسکتا ہے یہ اس غریب عوام کے زیادتی ہے ۔ ہے کوئی جو اسکا نوٹس لے مزید یہ کے یہ ریٹ آپ کو اگلے 6 ماہ تک مسلسل بھرنا ہوگا مطلب ایک یونٹ آپ کو 30000 ہزار کا پڑتا ہے پروٹیکٹ کیٹگری اگر آپ کا بجلی کا یوز مسلسل 6 ماہ تک 200 یونٹس سے کم ہے تو آپ پروٹیکٹ کیٹگری میں ہیں ۔ پروٹیکٹ کیٹگری دو قسم کی ہے ایک وہ جن کا بجلی کا یوز 6 ماہ تک 1 سے 100 یونٹ تک ہے انکو دو ریٹ چارج کئے جاتے ہیں اس کیٹگ...

Electricity bill Subsidy Pakistan 2026-Bijli bill main relief kaysay mily ga

Electricity bill Subsidy Pakistan 2026-Bijli bill main relief kaysay mily ga  سب سے پہلے یہ نوٹ کر لیں  بار کوڈ سکین یا رجسٹریشن کے لئے کسی کو پیسے نا دیں  بجلی کے صارفین کو اس ماہ جو بجلی کے بل موصول هوئے ہیں اس پر لگے بار کوڈ نے انکو پریشان کردیا ہے ۔بار کوڈ کے نیچے  لکھا ہے کے اس بار کوڈ کو سکین کر کے اپنی رجسٹریشن کروائیں بصورت دیگر آپ کو جو سبسڈی مل رہی ہے وہ ختم کر دی جاۓ گی آپ کو کرنا کیا ہے  سب سے پہلے اپنے موبائل میں پلے سٹور سے بار کوڈ سکین کی ایپ ڈونلوڈ کر لیں ۔۔ اسکے بعد ایپ سٹارٹ کر کے بار کوڈ سکین کریں  یا اپنے موبائل فون کا کیمر ا  آن کر کے بار کوڈ کے قریب لے جایئں وہاں سے ایک لنک اوپن ہوگا وہاں جاکر اپنا اکاؤنٹ نمبر اور موبائل نمبر اور شناختی کارڈ نمبر چیک کریں اور سبمٹ کا بٹن دبائیں ۔اب آپ کے موبائل ایک پن کوڈ جسکو    او ٹی پی   کہتے ہیں  آئے گا اسکو مطلوبہ جگا درج کریں آپ کو ویریفیکیر شن کا میسج موصول ہوجاۓ گا اس طرح آپ کے بجلی بل پر اگر آپ کا استمعال دو سو یونٹ سے کم ہے تو سبسڈی جاری رہے گی  اس لنک ک...