Skip to main content

Electricity bill Subsidy Pakistan 2026-Bijli bill main relief kaysay mily ga

Electricity bill Subsidy Pakistan 2026-Bijli bill main relief kaysay mily ga 



سب سے پہلے یہ نوٹ کر لیں 




بار کوڈ سکین یا رجسٹریشن کے لئے کسی کو پیسے نا دیں 



بجلی کے صارفین کو اس ماہ جو بجلی کے بل موصول هوئے ہیں اس پر لگے بار کوڈ نے انکو پریشان کردیا ہے ۔بار کوڈ کے نیچے  لکھا ہے کے اس بار کوڈ کو سکین کر کے اپنی رجسٹریشن کروائیں بصورت دیگر آپ کو جو سبسڈی مل رہی ہے وہ ختم کر دی جاۓ گی

آپ کو کرنا کیا ہے 

سب سے پہلے اپنے موبائل میں پلے سٹور سے بار کوڈ سکین کی ایپ ڈونلوڈ کر لیں ۔۔
اسکے بعد ایپ سٹارٹ کر کے بار کوڈ سکین کریں 
یا اپنے موبائل فون کا کیمر ا  آن کر کے بار کوڈ کے قریب لے جایئں وہاں سے ایک لنک اوپن ہوگا وہاں جاکر اپنا اکاؤنٹ نمبر اور موبائل نمبر اور شناختی کارڈ نمبر چیک کریں اور سبمٹ کا بٹن دبائیں ۔اب آپ کے موبائل ایک پن کوڈ جسکو    او ٹی پی   کہتے ہیں  آئے گا اسکو مطلوبہ جگا درج کریں آپ کو ویریفیکیر شن کا میسج موصول ہوجاۓ گا اس طرح آپ کے بجلی بل پر اگر آپ کا استمعال دو سو یونٹ سے کم ہے تو سبسڈی جاری رہے گی 


اس لنک کو کلک کریں 


css.pitc.com.pk

ضروری اعلان نوٹ کر لیں 


۔ درخواست دینے یا اہلیت چیک کرنے کے لیے بالکل کوئی فیس نہیں ہے۔  

اس پروگرام کے نام پر کسی سے بھی پیسے مانگنے والے سے ہوشیار رہیں۔


یہ بھی پڑھیں روشنی کا سفر


📢 *انتہائی اہم معلومات: بجلی کے بلوں پر سبسڈی کا نیا سرکاری قانون!* 


تمام عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے ایک نیا فیصلہ سامنے آیا ہے، جس سے عام عوام (خاص طور پر غریب طبقہ جو صرف بل لیتا ہے اور جا کر جمع کروا آتا ہے) شدید متاثر ہو سکتا ہے۔ عام لوگوں کو ان ہیرا پھیریوں کا علم نہیں ہوتا، اس لیے اس پیغام کو غور سے پڑھیں۔


🛑 *مسئلہ کیا ہے؟* 


- اس ماہ کے بجلی کے بلوں پر، جن صارفین کے *200 سے کم یونٹ* استعمال ہوئے ہیں، ان کے بل پر گورنمنٹ نے ایک  

QR Code* دیا ہے۔


- اس کوڈ پر لکھا ہے کہ گورنمنٹ آپ کو 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے پر سبسڈی دے رہی ہے۔


- *شرط:* اگر آپ اس سبسڈی کو آئندہ بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں، تو آپ کو یہ کوڈ اسکین کر کے اپنی معلومات کی تصدیق کرنی ہوگی۔


عمل نہ کرنے کا نقصان   


- اگر آپ یہ عمل نہیں کریں گے، تو آپ کی 200 یونٹ والی *سبسڈی اگلے ماہ سے ختم* کر دی جائے گی۔


- سبسڈی ختم ہونے کی صورت میں، پہلے ہی یونٹ سے آپ پر وہی ریٹ لاگو ہوگا جو 201 یا اس سے زائد یونٹ والے کو لگتا ہے۔


- یاد رہے کہ اگر یہ ریٹ ایک بار لگ گیا، تو اگلے *6 ماہ تک* یہی بھاری ریٹ لگتا رہے گا۔


بجلی کے بلوں میں فکس چارجز لگا دئیے گئے


- *نوٹ:* باقاعدہ بل پر یہ بات لکھی ہوئی ہے کہ اگر تصدیق نہیں کریں گے تو 200 یونٹ والی سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔ ہزاروں غریب لوگ ایسے ہوں گے جن کو اس چیز کا علم ہی نہیں ہوگا اور اگلے ماہ سے ان کا بل اچانک بہت زیادہ آنا شروع ہو جائے گا۔


📲 *اسکین اور تصدیق کرنے کا طریقہ (بہت آسان):* 


ہر وہ بل جس پر 200 سے کم یونٹ استعمال ہوئے ہیں، اس پر *2 QR کوڈ

* ہوں گے۔ آپ نے درج ذیل طریقے سے عمل کرنا ہے:


- *کوڈ اسکین کریں:* بل پر موجود *اوپر والے کوڈ کو* (جس پر سبسڈی کا ذکر ہے) اپنے ٹچ موبائل کے کیمرے یا QR اسکینر سے اسکین کریں۔


- *ویب سائٹ پر جائیں:* اسکین کرتے ہی موبائل آپ کو براہِ راست متعلقہ سرکاری ویب سائٹ پر لے جائے گا۔


- *ڈیٹا چیک کریں:* وہاں موجود اپنا ڈیٹا (معلومات) دیکھیں اور فارم کو OKAY کریں۔


 *او ٹی پی (OTP) کوڈ درج کریں:* تصدیق کرنے پر آپ کے موبائل سم نمبر پر ایک کوڈ (SMS) آئے گا، وہ کوڈ وہاں لکھیں اور *Verify* پر کلک کریں۔


- *مراحل مکمل:* ایسا کرنے کے بعد اسکرین پر *VERIFIED* لکھا ہوا آ جائے گا، جس کا مطلب ہے آپ کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔


📊 *ریٹ کا فرق (مثال کے طور پر):* 


- *سبسڈی کے ساتھ (موجودہ ریٹ):* ابھی 100 یونٹ تک تقریباً 10 روپے فی یونٹ ہے، اور 101 سے 199 یونٹ پر تقریباً 14 روپے ہے۔


- *سبسڈی ختم ہونے کے بعد (نیا ریٹ):* اگر اسکین والا کام نہیں کریں گے تو پہلے ہی یونٹ سے *رہائشی بل پر 25 سے 27 روپے* اور *کمرشل پر 38 روپے* فی یونٹ کا ریٹ لگے گا۔


🤝 *آپ سے اپیل:* 

تمام بھائیوں سے گزارش ہے کہ اپنے بلوں پر یہ کام خود بھی کریں اور اپنے آس پاس موجود غریب، سادہ لوح اور ان پڑھ لوگوں کی بھی مدد کریں تاکہ کسی کا نقصان نہ ہو۔ اس معلومات کو ہر جگہ پہنچائیں تاکہ سب کا بھلا ہو سکے!


 کسی کو بھی پیسا نا دیں 

Beaware of Fraud websites and whatsapp groups


Comments

  1. Wo we cod scan nihn hoth jo ball pay ha

    ReplyDelete
  2. صارفین پریشان نا ہوں انکو سبسڈی ملتی رہے گی اگلے بل آنے سے پہلے کوڈ سکین کر لیں
    اس کوڈ کی سکین کے لئے کسی کو پیسے نا

    ReplyDelete

Post a Comment

Thanks for Comments.We will contact soon.

Popular Posts

پاکستانی عوام کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار روپئے میں بیچا جا رہا ہے

بجلی بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق  بجلی کے بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق سمجھیں  اس سسٹم سے بجلی صارفین کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار روپئے میں بیچا جا رہا ہے  ۔یہ دو بل غور سے دیکھیں ۔۔ اس سے آپ کو واضح پتا چل جاۓ گا جے آپ کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار کا بیچا جا رہا ہے جو کے آپ کو اگلے 6 ماہ تک مزید تیس ھزار اضافی بل دینے پر مجبور کر دے گا ۔ BILL NO 1  UNIT USE 200 HUNDRED  Bill= 3083 BILL NO 2 UNIT USE 201 Bill 8154 200 Units Bill 3083 201 Units Bill 8154 فرق        5071 مطلب ایک یونٹ زیادہ یوز کرنے کی صورت میں آپ کا بل 5071 روپے زیادہ آسکتا ہے یہ اس غریب عوام کے زیادتی ہے ۔ ہے کوئی جو اسکا نوٹس لے مزید یہ کے یہ ریٹ آپ کو اگلے 6 ماہ تک مسلسل بھرنا ہوگا مطلب ایک یونٹ آپ کو 30000 ہزار کا پڑتا ہے پروٹیکٹ کیٹگری اگر آپ کا بجلی کا یوز مسلسل 6 ماہ تک 200 یونٹس سے کم ہے تو آپ پروٹیکٹ کیٹگری میں ہیں ۔ پروٹیکٹ کیٹگری دو قسم کی ہے ایک وہ جن کا بجلی کا یوز 6 ماہ تک 1 سے 100 یونٹ تک ہے انکو دو ریٹ چارج کئے جاتے ہیں اس کیٹگ...