Skip to main content

بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی

بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی


عوام ہوشیار باش۔اب عوام کو اس طرح بیوقوف بنایا جا رہا ہے ۔ایک طرح بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 سے 6 روپیہ طرف اضافہ کردیا گیا دوسری طرف فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ جس میں اضافہ یا کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے یا کمی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔جولائی میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 3.33 روپے فی یونٹ تھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے اگست کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 2.56 روپئے کی گئی ہے ۔میڈیا میں یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ہے جو کے جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں ۔جب کے ایک جماعت جس کا اسلام آباد میں دھرنا تھا اسکے کارکن یہ دعوا کر رہے ہیں کے یہ کمی انکے دھرنے کی وجہ سے کی گئی ہے مگر سب کو معلوم ہونا چاہیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی یا اضافہ کیوں ہوتا ہے 


پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ اگست کے بجلی بلوں میں صارفین کو ریلیف دیا جائے گا، اگست میں جولائی کے مقابلے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں77 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


اعلامیے کے مطابق جولائی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 3.33 روپے فی یونٹ تھی، اگست کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کم ہو کر2.56 روپے فی یونٹ ہوگی۔


دوسری جانب کےالیکٹرک نے جولائی اور اگست میں بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع کردی ہے۔


ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ جولائی اور اگست میں واجب الادا ہونے والے بلوں کی آخری تاریخ میں 10 دن کی توسیع کر دی ہے۔


ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ جن صارفین نے لیٹ پیمنٹ سرچارج کے ساتھ اپنے بل بھرے ہیں انہیں اگلے ماہ ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

Comments

Popular Posts

پاکستانی عوام کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار روپئے میں بیچا جا رہا ہے

بجلی بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق  بجلی کے بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق سمجھیں  اس سسٹم سے بجلی صارفین کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار روپئے میں بیچا جا رہا ہے  ۔یہ دو بل غور سے دیکھیں ۔۔ اس سے آپ کو واضح پتا چل جاۓ گا جے آپ کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار کا بیچا جا رہا ہے جو کے آپ کو اگلے 6 ماہ تک مزید تیس ھزار اضافی بل دینے پر مجبور کر دے گا ۔ BILL NO 1  UNIT USE 200 HUNDRED  Bill= 3083 BILL NO 2 UNIT USE 201 Bill 8154 200 Units Bill 3083 201 Units Bill 8154 فرق        5071 مطلب ایک یونٹ زیادہ یوز کرنے کی صورت میں آپ کا بل 5071 روپے زیادہ آسکتا ہے یہ اس غریب عوام کے زیادتی ہے ۔ ہے کوئی جو اسکا نوٹس لے مزید یہ کے یہ ریٹ آپ کو اگلے 6 ماہ تک مسلسل بھرنا ہوگا مطلب ایک یونٹ آپ کو 30000 ہزار کا پڑتا ہے پروٹیکٹ کیٹگری اگر آپ کا بجلی کا یوز مسلسل 6 ماہ تک 200 یونٹس سے کم ہے تو آپ پروٹیکٹ کیٹگری میں ہیں ۔ پروٹیکٹ کیٹگری دو قسم کی ہے ایک وہ جن کا بجلی کا یوز 6 ماہ تک 1 سے 100 یونٹ تک ہے انکو دو ریٹ چارج کئے جاتے ہیں اس کیٹگ...