Skip to main content

What is Pro-Rata Consumption in Electricity bills

What is Pro-Rata Consumption in Electricity bills 


پرو ریٹا بلنگ کیا ہے بجلی کے بلوں میں 

( Pro-Rata Consumption ) کیوں لکھا آرہا ہے




کچھ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کے بجلی بلوں میں اضافہ بجلی کی کمپنیز کرتی ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کے  پرو ریٹا  بلنگ  کی وجہ سے بلوں میں اضافہ ہورہا ہے مگر ایسا نہیں  آپ کو بتاتا چلوں یہ پرو ریٹا حیسکو۔ میپکو ۔لیسکو یا کسی بجلی کمپنی کی وجہ سے نہیں اور پروٹیکٹ نان پروٹیکٹ سسٹم جس کی وجہ سے بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے وہ بھی ان کمپنیز  کی جانب سے نہیں کیا گیا۔ بلکے یہ سب وزارت پانی بجلی اور نیپرا کے جانب سے کیا گیا ہے 

BACK GROUND OF PRO-RATA CONSUMPTION
اسکا بیک گراؤنڈ سمجھ لیں ۔ اب سے کچھ عرصہ قبل  عوام کی جانب سے یہ شکایات کی گئی کے بجلی کمپنیز 30/31 دن سے زیادہ دنوں کی ریڈنگ کر رہی ہیں جس سے سے صارفین کو اضافی یونٹ چارج ہوجاتے ہیں ۔اس سلسلے میں کچھ لوگ کورٹ میں بھی گئے۔تو وزارت پانی بجلی نے  پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد سے ایک سافٹ ویئر بنوا کر تمام بجلی کمپنیز کو دیا  جس کے تحت اب صارفین کو بل 30 یا 31 دن کی ریڈنگ کا ملے گا ۔اب اس سافٹ ویئر سے جہاں کچھ صارفین کو فائدہ ملا تو کچھ کو نقصان بھی ہورہا ہے ۔جن کو نقصان ہورہا ہے انکی شکایات یہ ہے کے ہمارے بل میں فوٹو پر ریڈنگ کم ہے مگر میٹر ریڈر نے زیادہ لکھے ہیں ۔ لیکن ایسی بات نہیں میٹر ریڈر نے وہی ریڈنگ لی جو فوٹو پر پرنٹ ہیں مگر بل میں زیادہ ریڈنگ اس وجہ سے زیادہ چارج ہورہی ہے کیوں کے میٹر ریڈر نے  28/29 دنوں کی ریڈنگ لی ہے اور  سافٹ ویئر نے اس ریڈنگ کو ایوریج کر کے 30/31 دن کے  یونٹ چارج کردئیے دوسری طرف جن صارفین کی ریڈنگ 30/31 دنوں سے زیادہ دنوں کی لی گئی جیسے عید کی 5 چھٹیاں 15 جون سے 19 جون تک  تھی تو کچھ صارفین کی ریڈنگ پچھلے ماہ 14 مئی کو ہوئی اور اس ماہ 20 جون کو تو اسکی ریڈنگ 36 دن کی لی گئی تو  سافٹ ویئر نے اسکی ریڈنگ ایوریج کر کے 30/31 دن کی کردی یعنی اسکی ریڈنگ فوٹو کی ریڈنگ سے کم ہوگی ۔ اصل اشو 
ریڈنگ کا نہیں ہے صرف ان غریب اور مڈل کلاس   صارفین کو نقصان ہورہا ہے جن کے یونٹ 200 سے کم چلتے ہیں مگر اس پرو ریٹا سسٹم سے انکو 200 سے اوپر یونٹ چارج ہوگئے ہیں وفاقی حکومت نے اگست 2022 سے جو ظالمانہ پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا نظام رائج کیا ہے اس سے 200 یونٹ کا بل 3100 اور 201 یونٹ کا بل 8100 آتا ہے ۔
پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کو سمجھنے کے لئے لنک کلک کریں 
Protect and Un Protect Category

آئیں مل کر بجلی کے ظالمانہ بلنگ سسٹم کے خلاف آواز اٹھائیں



200 

یونٹ کا بل 3083 روپیہ

 201 

یونٹ کا بل 8154 روپیہ

مطلب ایک یونٹ کا بل 5000 ہزار روپئے اور مزید کسی ایک ماہ 200 سے زائد یونٹ استمعال کرنے کی سزا آپ کو مسلسل 6 ماہ تک ملتی رہے گی ۔ آئیں مل کر اس ظالمانہ پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ سسٹم کے خاتمے کے لئے آواز اٹھائیں۔


https://www.getjobinpakistan.com/2024/06/blog-post_19.html



"Pro-Rata Consumption" in electricity bills. I'll try to summarize the main points for you:

Pro-Rata Consumption means that the electricity consumption is calculated proportionally based on the number of days in the billing cycle. This method is used to calculate the average daily consumption and then multiply it by the total number of days in the cycle.

Benefits to consumers:

- Fair distribution of consumption among all consumers
- Reduced burden on consumers who use less electricity
- Encourages efficient energy use

Drawbacks:

- May not accurately reflect actual consumption patterns
- Can be complex to understand for some consumers

Please note that this is a summary, and you may want to read the article for more detailed information.


#Electricity #Bills #ProRataconsumption
#HESCO #MEPCO #LESCO

Comments

Popular Posts

پاکستانی عوام کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار روپئے میں بیچا جا رہا ہے

بجلی بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق  بجلی کے بلوں میں پروٹیکٹ اور نان پروٹیکٹ کیٹگری کا فرق سمجھیں  اس سسٹم سے بجلی صارفین کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار روپئے میں بیچا جا رہا ہے  ۔یہ دو بل غور سے دیکھیں ۔۔ اس سے آپ کو واضح پتا چل جاۓ گا جے آپ کو بجلی کا ایک یونٹ 5 ہزار کا بیچا جا رہا ہے جو کے آپ کو اگلے 6 ماہ تک مزید تیس ھزار اضافی بل دینے پر مجبور کر دے گا ۔ BILL NO 1  UNIT USE 200 HUNDRED  Bill= 3083 BILL NO 2 UNIT USE 201 Bill 8154 200 Units Bill 3083 201 Units Bill 8154 فرق        5071 مطلب ایک یونٹ زیادہ یوز کرنے کی صورت میں آپ کا بل 5071 روپے زیادہ آسکتا ہے یہ اس غریب عوام کے زیادتی ہے ۔ ہے کوئی جو اسکا نوٹس لے مزید یہ کے یہ ریٹ آپ کو اگلے 6 ماہ تک مسلسل بھرنا ہوگا مطلب ایک یونٹ آپ کو 30000 ہزار کا پڑتا ہے پروٹیکٹ کیٹگری اگر آپ کا بجلی کا یوز مسلسل 6 ماہ تک 200 یونٹس سے کم ہے تو آپ پروٹیکٹ کیٹگری میں ہیں ۔ پروٹیکٹ کیٹگری دو قسم کی ہے ایک وہ جن کا بجلی کا یوز 6 ماہ تک 1 سے 100 یونٹ تک ہے انکو دو ریٹ چارج کئے جاتے ہیں اس کیٹگ...

Electricity bill Subsidy Pakistan 2026-Bijli bill main relief kaysay mily ga

Electricity bill Subsidy Pakistan 2026-Bijli bill main relief kaysay mily ga  سب سے پہلے یہ نوٹ کر لیں  بار کوڈ سکین یا رجسٹریشن کے لئے کسی کو پیسے نا دیں  بجلی کے صارفین کو اس ماہ جو بجلی کے بل موصول هوئے ہیں اس پر لگے بار کوڈ نے انکو پریشان کردیا ہے ۔بار کوڈ کے نیچے  لکھا ہے کے اس بار کوڈ کو سکین کر کے اپنی رجسٹریشن کروائیں بصورت دیگر آپ کو جو سبسڈی مل رہی ہے وہ ختم کر دی جاۓ گی آپ کو کرنا کیا ہے  سب سے پہلے اپنے موبائل میں پلے سٹور سے بار کوڈ سکین کی ایپ ڈونلوڈ کر لیں ۔۔ اسکے بعد ایپ سٹارٹ کر کے بار کوڈ سکین کریں  یا اپنے موبائل فون کا کیمر ا  آن کر کے بار کوڈ کے قریب لے جایئں وہاں سے ایک لنک اوپن ہوگا وہاں جاکر اپنا اکاؤنٹ نمبر اور موبائل نمبر اور شناختی کارڈ نمبر چیک کریں اور سبمٹ کا بٹن دبائیں ۔اب آپ کے موبائل ایک پن کوڈ جسکو    او ٹی پی   کہتے ہیں  آئے گا اسکو مطلوبہ جگا درج کریں آپ کو ویریفیکیر شن کا میسج موصول ہوجاۓ گا اس طرح آپ کے بجلی بل پر اگر آپ کا استمعال دو سو یونٹ سے کم ہے تو سبسڈی جاری رہے گی  اس لنک ک...